نئی دہلی، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ‘نیو انڈیا کی راہ ’ترقی یافتہ اور پرامن ‘نیو نارتھ ایسٹ’ سے ہوکر ہی گذرے گی۔ شیلانگ میں نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) کے 67ویں مکمل اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کا 2022 تک ایک نیو انڈیا کا خواب ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیو انڈیا کا خواب نیونارتھ ایسٹ تصور سے ہی شرمندہ تعبیر ہوگا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ‘نیونارتھ ایسٹ’ بہتر روڈ کنیٹی ویٹی اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے ساتھ ابھرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرق کو بہتر روڈ کنیٹی ویٹی کی ضرورت ہے اور حال میں اس نے اس شعبے میں کس پیش رفت کی ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ اس خطے میں اقتصادی امکانات موجود ہیں ، انہیں حقیقت کی شکل بہتر کنیکٹی ویٹی کے ذریعہ ہی کی جاسکتی ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر ہم اس خطے میں معیاری براڈ بینڈ خدمات دستیاب کراسکیں تو شمال مشرق کے نوجوانوں کو ان کے گھر کے قریب روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کے دور دراز علاقے میں مقامی نوجوانوں کی نقل مکانی بھی روکے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ٹی آئی اور پالی ٹیکنیک اداروں کو فروغ ہنرمندی کے کام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ این ای سی کو فروغ ہنر مندی کے لئے علاقائی ادارہ قائم کرنے پر بھی غور کرنا چاہئے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ روزگار کے مواقع اور آمدنی میں اضافہ کے عمل کو رفتار ملنے سے شمال مشرقی خطے (این ای آر ) میں شورش جیسے مسائل پر قدغن لگانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو چاہئے کہ نجی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول تیار کریں تاکہ سرمایہ کار خود کو محفوظ محسوس کریں اور ان کے مسائل کا تدارک بھی کیا جائے۔ اس سے سرمایہ کاری کو زبردست تقویت ملے گی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کی خواب کی تکمیل کے لئے زرعی نمو میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم برآمدات کے لئے ایسی فصلیں اگائیں جن پر لاگت کم آئے اور جن کی قیمت زیادہ ہو۔ ریلوے کی وزارت جلد خراب ہوجانے والی اشیا اور کیوی و پھولوں جیسی باغبانی سےمتعلق مصنوعات کی برآمدات میں سپر فاسٹ اے سی ویگنوں کے ذریعہ مدد کرسکتی ہیں۔
انہوں نے زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے نارتھ ایسٹر ن ریجنل ایگری کلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹیڈ یعنی شمال مشرقی خطے سے متعلق زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹیڈ ( این ای آر اے ایم اے سی) کے احیا کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دی نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونیٹی ریسورس منجمنٹ پروجیکٹ (این ای آر سی ا و آر ایم پی) خود امدادی گروپوں کے ساتھ مل کر خطے میں آمدنی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے کی کوششوں میں مدد کرسکتا ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے پولیس ڈھانچے کو بہتر بنانے کے کام میں شمال مشرقی ریاستوں کو مرکز کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو چاہئے کہ وہ نظم و نسق کی صورتحال کو بہتر بنانے اور خطہ میں پولیس نظام کو مضبو ط کرنے کے لئے موجودہ امن کے منظر نامے سے فائدہ اٹھائیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سبھی شمال مشرقی ریاستوں میں ترقی کے غیر معمولی امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مخصوص ترقیاتی شعبوں کی نشاندہی کریں اور موثر نفاذ کے ساتھ ایک منصوبہ بنائیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ منصوبوں کا نفاذ پابند وقت طریقے پر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام کے اندر موجود خامیوں کو دور کرنے اور مکمل شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہا کہ میں شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ مشنری جو ش و جذبے کے ساتھ کام کریں۔
این ای سی کے 67ویں دو روزہ مکمل اجلاس میں شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات و پنشن جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر جتیندر این ای سی کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔ انکے علاوہ اس اجلاس میں گورنر وں ، وزرائے اعلی اور 8 شمال مشرقی ریاستوں اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سینئر افسرو ں نے شرکت کی۔
एक टिप्पणी भेजें