Halloween Costume ideas 2015

ذیلی گروپ کی پہلی میٹنگ نیتی آیوگ میں منعقد ہوئی

نئی دہلی، ایم جی نریگا اور زراعت کے درمیا ن تعاون کے بارے میں وزرائے اعلی کے ذیلی گروپ کی پہلی میٹنگ نیتی آیوگ میں منعقد ہوئی۔ ذیلی گروپ کے کنوینر ، مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ اور اترپردیش کے وزیراعلی نے ذاتی طورپر شرکت کی۔ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار اور گجرات کے وزیر وجے روپانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس میٹنگ میں شرکت کی۔ 

آندھراپردیش کے وزیر این چندرابابو نائیڈواور مغربی بنگال کی وزیر محترمہ ممتا بنرجی نے اپنی تجاویز تحریری شکل میں ذیلی گروپ کے کنوینر کو بھیجیں۔ ممبر (زراعت) نیتی آیوگ پروفیسر رمیش چندر ، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، دیہی ترقیات کے سکریٹری این آر اے اے کے چیف ایگزیکٹیو افسر ، نیتی آیوگ، پنچایتی راج کی وزارت ، زراعت کی وزارت اور مدھیہ پردیش نیز اترپردیش کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

سب سے پہلے سبھی وزرائے اعلی نے ذیلی گروپ بنانے کے وزیراعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ یہ ذیلی گروپ زراعت کو بہتر بنانے اور لاگت کو کم کرنے کے سلسلہ میں ایم جی نریگس کے تحت روزگار کو استعمال کرنے کے طریقوں اور ذرائع تجویز کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے جلد میٹنگ بلانے میں نیتی آیوگ کے رول کی ستائش کی۔ اترپردیش کے وزیراعلی نے تجویز کیا کہ ایم جی نریگا کے فنڈز کو زراعت میں محنت کی لاگت میں مدد کے لئے اور کھیتوں کے گرد تار کی باڑھ لگانے کے لئے استعمال کیا جائے تاکہ ان کھیتوں کو جنگلی جانوروں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

پانچ ایسے اہم شعبو ں کے بارے میں میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا جن کی ایم جی نریگا یقینی طور پر مدد کرسکتا ہے۔ ان میں کاشتکاری کی لاگت کم کرنے سے متعلق شعبہ، پانی اور بیج وغیرہ کے کفایت شعاری سے استعمال کرنے کے ذریعہ پیداوار میں اضافہ کرنا ، مارکیٹ ڈھانچہ کو یکجا کرکے کسانوں کو ان کی مصنوعات کی مناسب قیمت فراہم کرنا، قدرتی آفات کے بعد زرعی زمین اور اثاثوں کی بازیابی یا ایم جی نریگا کے فنڈ کو استعمال کرکے پودے لگانا اور زراعت میں تنوع پیدا کرنا اور منافع کو زیادہ سے زیادہ کرنا جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنگلی جانوروں سے کھیتوں کو محفوظ کرنا ، تاروں کی باڑھ لگانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ۔ ان تمام مسائل پر بڑے پیمانے پر مذاکرات اور اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال ضروری ہے۔ پانچ علاقائی میٹنگیں/ورکشاپ منعقد کی جائیں گی ان میں سے ایک پٹنہ میں دوسری بھوپال میں تیسری حیدر آباد میں چوتھی گوہاٹی میں اور پانچویں نئی دہلی میں ہوگی تاکہ ماہرین کسانوں کے نمائندے اور اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے دیگر افراد ریاستی حکومتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرسکیں۔ 

ذیلی گروپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تعاون کے لئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانا چاہئے اور ایم جی نریگا کے اثاثے تشکیل دینے کے جذبے کو بھی برقرار رکھنا چاہئے۔ نیتی آیوگ دیہی ترقیات کی وزارت اور وزارت زراعت نیز ریاستی حکومتوں کے ساتھ علاقائی میٹنگوں کے بار ے میں قطعی فیصلہ کرے گا۔ یہ علاقائی میٹنگیں 15 اگست 2018 سے پہلے مکمل ہوجائیں گی۔ ذیلی گروپ کی اگلی میٹنگ 31 اگست کو ہوگی۔ 

پس منظر:

نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی چوتھی میٹنگ میں جو وزیراعظم کی صدارت میں 17 جون 2018 کو نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوئی تھی ، زرعی سیکٹر اور مہاتما گاندھی نیشنل رولر ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) کے درمیان خاص طور پر بوائی سے پہلے اور کٹائی کے بعد کی کسانوں کی سرگرمیوں کے بارے میں تعاون کا ایک بڑا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے یہ ذیلی گروپ تشکیل دیا تھا جو سات ریاستوں کے وزرائے اعلی یعنی مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، بہار ، اترپردیش، گجرات ، مغربی بنگال اور سکم نیز نیتی آیوگ کے ممبر پر مشتمل ہے اور اس ذیلی گروپ کے کنوینر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget