Halloween Costume ideas 2015

اِنکیوبیشن اور مالی مدد کے لئے 550 سے زیادہ اسٹارٹ اَپس کی رہنمائی کی گئی

نئی دہلی۔ کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت سی آر چودھری نے لوک سبھا میں اطلاع دی کہ اسٹارٹ اَپ انڈیا مرکز نے جون 2018 تک 550 سے زیادہ اسٹارٹ اَپس کی اِنکیوبیشن اور مالی مدد کے لئے رہنمائی کی، 2 لاکھ 20 ہزار رجسٹریشن کئے اور ایک لاکھ سے زیادہ سوالوں کے جواب دیے۔

اٹل اِنکیو بیشن مراکز اور اسٹیبلشڈ اِنکیوبیشن مراکز سمیت 80 اِنکیوبیشن مراکز کو مئی 2018 میں اعلان شدہ اسٹارٹ اَپ انڈیا پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت نیتی آیوگ نے مالی مدد کیلئے منتخب کیا۔ 18-2017 میں پہلے مرحلے کے دوران 19 اِنکیوبیشن مراکز کو منتخب کیا گیا تھا ۔

اٹل اختراع مشن نے اِنکیوبیشن مرکز مانیٹرنگ اور تخمینہ پلیٹ فارم جولائی 2018 میں شروع کیا تھا جہاں اِنکیوبیٹرز ، ہر مہینے اِنکیوبیشن کی کارکردگی سے متعلق اعداد وشمار داخل کرتے ہیں۔ جب ماہانہ رپورٹوں کےکافی زیادہ اعداد وشمار جمع ہوجاتے ہیں تو کارکردگی کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اٹل اختراع مشن ، فی الحال اٹل اِنکیوبیشن مراکز اور اسٹیبلشڈ اِنکیوبیشن مراکز سمیت 360 سے زیادہ اسٹارٹ اَپس قائم کرچکا ہے۔ 

بایوٹیکنالوجی کے محکمے کے ذریعے اسٹارٹ اَپ انڈیا قدم کے تحت 31 اِنکیوبیٹرز قائم کرچکا ہے اور قومی سطح کے ماہرین سالانہ بنیاد پر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے اسٹارٹ اپ انڈیا کے لائحہ عمل کے تحت 11 ٹیکنالوجی بزنس اِنکیوبیٹرز (ٹی بی آئی) قائم کیے ہیں۔ اختراع اِنکیوبیشن اور ٹیکنالوجی کی چھوٹی صنعتوں سے متعلق ماہرین کی قومی مشاورتی کمیٹی وقتاً فوقتاً ٹی بی آئی کی کارکردگی کا اندازہ لگاتی رہتی ہے۔ 2441 اسکولوں کو اٹل اختراع مشن کے تحت ٹنکرنگ لیب قائم کرنے کے لئے چنا گیا ہے اور 1657 ٹنکرنگ لیبز کو بارہ بارہ لاکھ روپئے دیے گئے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے قومی اداروں میں اختراع مراکز کی تعمیر کیلئے 15 اسٹارٹ اَپس مرکزوں کو منظوری دی ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا کے آغازسے متعلق سبھی سوالوں کے جواب کے لئے ایک ہی جگہ پوری معلومات فراہم کرنے کی غرض سے اسٹارٹ اَپس انڈیا پورٹل شروع کیا گیا ہے اور فوری معلومات حاصل کرنے کیلئے اسٹارٹ اپنا موبائل ایپ بھی تیار کیا گیا ہے۔ 15 جولائی 2018 تک 11129 اسٹارٹ اپس کو تسلیم کیا جاچکا تھا اور 2 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ رجسٹریشن درخواستیں سیکھو اور بناؤ ماڈیول کے تحت موصول ہوچکی ہیں۔

اسٹارٹ اپس کے لئے پیٹنٹ کرنے کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے اور پیٹنٹ کرنے اور ٹریڈ مارک حاصل کرنے میں اسٹارٹ اپ کی مدد کیلئے 1029 مراکز کی فہرست تیاری کی گئی ہے۔ پیٹنٹ فیس میں 80 فیصد تک رعایت دینے کیلئے 743 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ ٹریڈ مارک کی سہولت جون 2018 تک 1095 اسٹارٹ اپس کو دے دی گئی تھی۔

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت نے اسٹارٹ اپس کے لئے سرکاری خرید وفروخت کے اصولوں میں نرمی کردی ہے۔ نادہندگی اور دیوالیہ پن کے ضابطے کے تحت معاملے کو حل کرنے کے عمل میں اسٹارٹ اپس سے تیزی سے باہر آنے کیلئے بھی اصول بنادیے گئے ہیں۔

مالی سال 2016 میں ایس آئی ڈی بی آئی کو 500 کروڑ روپئے جاری کیے گئے تھے اور مالی سال 2017 میں 100 کروڑ روپئے یہ رقوم 10 ہزار کروڑ روپئے کے اسٹارٹ اپ کے لئے مقررہ فنڈ میں سے دی گئی تھیں۔ ایف ایف ایس کی مجموعی رقم دو مالی کمیشنوں کی مدت میں جاری کی جائے گی جو سال 2025 تک ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget