Halloween Costume ideas 2015

انڈین فوریسٹ سروس کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

نئی دہلی۔ انڈین فوریسٹ سروس (2017 بیچ) کے زیر تربیت افسران کے ایک گروپ نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ پچھلی چند دہائیوں سے دنیا نے یہ محسوس کیا ہے کہ ماحولیات میں خرابی، جنگلات میں کمی اور ان سب سے زیادہ عالمی حرارت کی وجہ سے آب وہوا میں تبدیلی وجود کیلئے خطرہ بن رہی ہے۔ اس وجہ سے ماحولیات کا تحفظ 21ویں صدی میں تشویش کا سب سے اہم موضوع ہے اور جنگلات اس کے حل کیلئے سب سے زیادہ ضروری ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ میں، خاص طور پر بھارت میں، ان لوگوں کی شرکت اور تعاون بھی ضروری ہے جن کی روزی کا انحصار جنگلات پر ہے۔ ہمارے ملک میں غریب لوگوں ، خاص طور پر قبائلیوں کی ایک بڑی تعداد جنگلوں میں یا جنگلوں کے آس پاس رہتی ہے اور ان کے لئے ایندھن اور چارے کی بنیادی ضروریات جنگلات سے پوری ہوتی ہیں وہ ان جنگلات کو اپنی روایات اور عقیدت میں شامل رکھتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔اس لئے جنگلات کے تحفظ کے اقدامات میں ایسے لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کا بھی دھیان رکھا جانا چاہئے اور انہیں ساجھیداروں کے طور پر شامل کیا جانا چاہئے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جنگلات کے بندوبست کا مشترکہ ماڈل ، جو ہم نے اپنایا ہے، وہ دیکھ بھال اور ساجھیداری کے اصول پر مبنی ہے۔ اس میں جنگلات کے بندوبست میں مقامی عوام اور برادریوں کی ساجھیداری کی گنجائش ہے۔ انڈین فوریسٹ سروس کے افسران کو جنگلات کے بندوبست میں ان برادریوں کو ضرور شامل کرنا چاہئے اور انسانی ہمدردی کے ساتھ جنگلات کے لئے سائنسی اصولوں کو اپنانا چاہئے۔ اس سے ہی پائیدار اور مؤثر حل تلاش کیے جاسکتے ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget