نئی دہلی، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی جانے والی بارش سے متعلق پیش گوئی کے مطابق 7سے 12 جو ن 2018 تک کوکن اورگوا اور وسطی مہاراشٹر کے کچھ مقامات پر زیادہ سے بہت زیادہ تک بار ش ہونے کا امکان ہے ۔جبکہ کچھ علاقوں میں زبردست بارش ہونے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں 9سے 11 جون 2018 کی مدت کے دوران کرناٹک اور اس کے ساحلی علاقوں میں بھی زیادہ سے زبردست تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ مزید برآں 9سے 10 جو ن 2018 کی مدت کے دوران کیرل کے دوردراز علاقوں میں بھی زیادہ سے زبردست حد تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
اس موسمی انتباہ کے مطابق مغرب کی جانب بہنے والی ندیوں کی سطح آب میں تاپی اور تادری کے درمیان اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ مزید برآں مغربی ساحلی علاقوں سے متصل مغرب کی جانب بہنے والی گوداوری اوراس کی ذیلی ندیوں کرشنا اور اس کی ذیلی ندیوں ، کاویری اور اس کی ذیلی ندیوں کی سطح آب میں تادری اورکنیا کماری کے درمیان اضافے کا امکان ہے۔
ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زبردست بارش کی پیش گوئی اور جنوب مغربی مانسون کے نتیجے میں جوار کی لہروں میں شدت کے سبب ممبئی شہر کے متعدد علاقوں کے زبردست بارش کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ مغربی گھاٹوں سے ہوکر بحر عرب میں گرنے والی ندیوں میں اس پیش گوئی کے نتیجے میں زبردست سیلاب بھی آسکتا ہے ۔ چونکہ بیشتر ندیاں خشک ہوگئی ہیں ،اس لئے ندیوں کے ساحلوں کے حالات پر قابو پانے کے لئے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ ان ندیوں میں اچانک سیلاب کی صورتحال پیدا ہوجانے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کا خطرہ ہے ۔
متوقع زبردست بارش کے نتیجے میں دمن گنگا اور اس کی ذیلی ندیوں کی سطح آب میں مہاراشٹر کے ضلع ناسک ، گجرات کے ضلع ولساڑ اورمرکز کے زیر انتظام علاقے دمن اور دیو کے ضلع دمن میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ چونکہ ان میں سے بیشت ندیا ں ابھی خشک ہیں ،اس لئے ان ندیوں کے ساحلی علاقوں میں سیلابی حالات پر قابو پانے کے لئے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جانے ضروری ہیں کیونکہ پانی کے بہاؤ میں ہنگامی طور سے اضافے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے ۔دوسری طرف ضلع ناسک ، احمد نگر اوراورنگ آباد میں دریائے گوداوری کے بہاؤ میں شدت پیدا ہوجانے کا امکان ہے اورچونکہ تمام باندھ نشیبی علاقوں میں واقع ہیں ، اس لئے اس بارش کے نتیجے میں ندیوں کے آبی ذخائر کی جانب بہاؤمیں اضافے کا امکان ہے ۔
اس کے ساتھ ہی کرشنا ندی اوراس کی ذیلی ندیوں کا بہاؤ مہاراشٹر کے ستارا ،سانگھی ، کولہا پور ، پُنے اور شولہ پوراضلاع میں اوپر کی جانب ہوگا۔ علاوہ ازیں باگل کوٹ ، وجے پورہ اور کلا بوراگی اضلاع میں دریائے کرشنا کی سطح آب میں اضافے نیز کرناٹک کے تُنگ بھدرا ندی کی سطح آب میں چک منگلورو ،شو ا مُگا اور بلاری اضلاع میں اضافے کا امکان ہے ۔ چونکہ ان علاقوں کے تمام باندھ نشیبی سطحو ں پر ہیں اس لئے اس بارش کے نتیجے میں ان ندیوں کا بہاؤ بالائی آبی ذخائر کی جانب ہوسکتا ہے ۔ مہاراشٹر ، گوا اور کرناٹک کے جنوبی ساحل تاپی سے ہوکر بحرعرب میں گرنے والی ندیوں کی سطح آب میں مہاراشٹر کے رائے گڑھ ،تھانہ ،رتنا گری اور کرناٹک کے سندھو درگ اضلاع میں اوراترکنّڑا ، ادوپی اوردکشنی کنّڑ ا اضلاع میں اضافے کے نتیجے میں سیلاب کا خطرہ ہے ۔ اس لئے کوکن ریلوے کے پلوں اور پرانی سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت کا انتظام اسی موسمی پیش گوئی کے مطابق کیا جائے گا۔
کرناٹک کے کوڈاگا ،چک منگلورو ،ہسان اور میسورو اضلاع میں دریائے کاویری اوراس کی ذیلی ندیوں کی سطح آب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیرل کے وائیناڈ ضلع میں بھی اس دریا کی سطح آب میں اضافے کا قوی امکان ہے کیونکہ موسمی پیش گوئی کے مطابق ان علاقوں میں زبردست بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ،کیونکہ ان علاقوں میں واقع آبی ذخائر میں خاطر خواہ مقدار میں پانی موجود ہے ، اس لئے موسمی پیش گوئی کے مطابق متوقع بارش کے نتیجے میں ان ندیوں کا بہاؤ ان آبی ذخائر کی جانب ہوسکتا ہے ۔
एक टिप्पणी भेजें