Halloween Costume ideas 2015

وزیر تجارت کے ہاتھوں چین کے لئے ہندوستانی ادویات کی برآمدات پر جائزہ رپورٹ کا اجراء

Image result for images - business
نئی دلّی ، محکمہ تجارت نے بیجنگ میں واقع ہندوستانی سفات خانے کے وساطت سے چین کے لئے ہندوستانی ادویاتی مصنوعات کے فروغ پر مارکیٹ ایسیس انیشیٹیو اسکیم ( ایم اے آئی ) کے تحت ایک جائزہ رپورٹ کا اجراء کیا ۔ اس جائزہ کا مقصد چین کی مارکیٹ میں ہندوستانی دوا صنعت کے داخلے کے لئے سازگار ماحول اور حکمت عملی تیار کرنا ہے ۔ 

یہ اجراء تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
یہ مطالعہ صحتی دیکھ بھال مارکیٹ ، ادویاتی مارکیٹ تقسیمی نظام ، پیداوار اورنیلامی کے عمل پر مشتمل ہے ۔اس رپورٹ نے چین کے بازار میں ہندوستان کی جنیرک دواؤں کی رسائی کے لئے سفارشات بھی پیش کی ہیں ۔
چین کا صحت سے متعلق شعبہ 2011 کے 357 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2020 تک ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی جانب مسلسل ترقی کر رہا ہے ۔ ادویاتی صنعت سے طبی مصنوعات تک چین دنیا کا پر کشش ترین بازار بن رہا ہے
یہ جائزہ آئی ایم ایس ہیلتھ ٹیم اور فارم ایکسل و انڈسٹرء اسٹیک ہولڈرس کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔


Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget