نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے تریپورہ کے اودے پور میں ماتا باری –سبروم قومی شاہراہ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پراپنی تقریر میں جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ تریپورہ جیسی ریاست اپنی انسانی صلاحیتوں اور جدید ڈھانچہ جاتی سہولیات کی شمولیت کے ساتھ ہی ترقی کرسکتی ہے ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی حکومت ہند کی فہرست ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس حصے میں رابطہ کاری کے اضافے کی غر ض سے پانچ ہزار 200 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔ اس کے ساتھ بھارت مالا پروجیکٹ میں بھی شمال مشرقی خطے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ اس پروگرام کے جزو کی حیثیت سے تریپورہ میں 500 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔انہوں نے اس امر پر یقین کا اظہار کیا کہ تریپورہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد تدریجاََ اپنی ترقی جاری رکھے گا۔
صدرجمہوریہ نے اپنی تقریر میں آگے کہا کہ تریپورہ میں سیاحت کے زبردست امکانات موجودہیں اور رابطہ کاری کے منصوبوں سے بھی ریاست میں سیاحت کو معاونت حاصل ہوگی۔تریپورہ کی خوبصورتی ، گھنے اور شادا ب جنگلات اورثقافتی وراثت ملکی اوربین الاقوامی سیاحوں کے لئے خصوصی کشش رکھتی ہے۔ ریل اور سڑک رابطہ کاری سے ریاست میں سیاحت اور اس سے متعلق معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ اس موقع پر جناب رام ناتھ کووند نے اودے پور کے ماتا باری ٹیمپل کامپلیکس بھی دیکھا اور اسے ایک مرکز مذہبی سیاحت کے طور پر ترقی اور فروغ دینے کا کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔
شام کو صدر جمہوریہ نے اپنے اعزاز میں تریپورہ کی ریاستی سرکار کی جانب سے اہتمام کئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کی ۔ اگرتلہ میں اہتمام کئے جانے اس شہری استقبالیہ میں جناب رام ناتھ کووند نے ’’کوئین پائن ایپل ‘‘ کو سرکار ی طور سے تریپورہ کا ریاستی پھل قراردیا ۔
اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ابھی کچھ ہی روز قبل کوئین پائن ایپل کی پہلی کھیپ مغربی ایشیا کے لئے روانہ کی گئی تھی۔ یہ تریپورہ اور شمال مشرقی خطے کو عالمی تجارت سے جوڑنے کی سمت میں ایک اہم قدم تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تریپورہ کا انناس ملک اور بیرون ملک کے سبھی بازاروں اور باَلخصوص پڑوسی ملکوں کے بازاروں میں پہنچ جائے گا۔
صدر جمہوریہ موصوف نے زور دے کر کہا کہ تریپورہ اور شمال مشرقی خطے کو ہندوستان کی مشرق رخ پالیسی میں اہم حیثیت حاصل ہے اور اس سے آسیان (اے ایس ای اے این ) ممالک کے ساتھ کاروبار میں مدد ملے گی اور تریپورہ کی اقتصادی امکانات کو بروئے کار لایا جاسکے گا۔
رام ناتھ کووند نے کہا کہ تریپورہ میں وافر جنگلات وسائل موجود ہیں اور جنگلات کا بچاؤ اور پائیدار استعمال اور اس ریاست میں آباد ، ان جنگلات پر انحصار کرنے والی قبائی آبادیوں کو امدادفراہم کرانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ تریپورہ کے عوام نے انسان کی روزی روٹی کی
ضروریات اورقدرتی وراثت کے درمیان ہم آہنگی وتوازن کا بہترین نمونہ ملک وقوم کے سامنے پیش کیا ہے ۔
एक टिप्पणी भेजें