نئی دہلی، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز (سی بی ڈی ٹی ) اور محکمہ انکم ٹیکس عوامی شکایات کے تدارک اور ٹیکس دہندگان کی خدمت کے شعبے کو ترجیحی اولیت دیتا ہے ۔ اس سلسلے میں یکم جون سے پندرہ جون 2018 تک پندرہ روز کی مدت زیر التوا پڑی اپیلوں پر فیصلے اور تصحیحی امور کے لئے معین کی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں افسران تشخیص (اسیسنگ آفیسرز ) کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے امور کو اول ترین ترجیح دی جائے اور اس کام پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اس سلسلے میں پیدا ہونے والی شکایتوں کا جلد از جلد تدارک کیا جاسکے ۔
آئی سی اے ایل کے تمام مقامی ٹیکس دہندگان اور بار ایسوسی ایشنوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ زیر التوا میں پڑے اپیل کے معاملات اور تصحیحی امور کے فیصلے کے لئے اس موقع کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے اورمعینہ بالا پندرہ دنوں کی مدت میں متعلقہ امور فیصل پاسکیں۔
एक टिप्पणी भेजें