Halloween Costume ideas 2015

مغربی ساحل پر مانسون اور شدید بارش کی پیش رفت اور شمالی خلیج بنگال پر بنتا ہوا کاکم دباؤ کا نظام

Image result for images -- monsoonنئی دہلی، جنوب مغربی مانسون وسطی بحرعرب کے مزید کچھ حصوں ، گوا، کرناٹک اور رائل سیما کے بقیہ حصوں جنوبی کونکن ، جنوبی مدھ مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ ، ودربھ ، جنوبی چھتیس گڑھ، کے کچھ حصوں اور جنوبی اڑیسہ ، پورے تلنگانہ ساحلی اندھراپردیش کے زیادہ تر حصوں ، مغرب میں وسطی خلیج بنگال کے بقیہ حصوں اور شمالی خلیج بنگال کے زیادہ تر حصوں میں پہنچ گیا ہے۔

 مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) عرض البلد 17 /طول البلد این 60 ای عرض البلد این ، طول البلد 70 ای رتنا گیری ، شولہ پور ، نانندیو،عدیل آباد ، بیلاڈیلا، ملکان گیری ، کللنگپٹم عرض البلد 21 این طول البلد 90 ای اگرتلہ سے ہوکر گزرتی ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے بحر عرب کے زیادہ تر حصوں، مہاراشٹر کے بقیہ حصوں‘ جنوبی گجرات خطہ کے کچھ حصوں ’ مدھیہ پردیش کے جنوبی حصوں، چھتیس گڑھ اور اڈیسہ کے کچھ مزید حصوں ، مغربی بنگال اور سکم کے کچھ حصوں شمال مشرقی ریاستوں اور خلیج بنگال کے بقیہ حصوں میں 48 گھنٹوں کے دوران مزید پہنچنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ 

مانسون کی مضبوطی سے مغربی ساحل پر زیادہ دیر تک بارش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ساحلی کرناٹک ، گوا اور جنوبی مہاراشٹر میں 10 جون تک مسلسل بھاری با رش ہوسکتی ہے۔ کل سے ممبئی سمیت شمالی ساحلی مہاراشٹر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ اس مدت میں ان خطوں کے دور دراز علاقوں میں انتہائی زبردست بارش ہوسکتی ہے۔ ان خطوں میں بارش میں بارہ جون سے کمی آسکتی ہے۔ 

یئلو – تاحال خبردار ہوجائیں

اورنج- تیار ہوجائیں

ریڈ-بڑ ی کارروائی کریں

ہوا سے متعلق انتباہ۔

بحر عرب میں مضبوط بارش کی صورتحال سے 8 سے 12 جون کے درمیان کونکن اور گوا کے ساحل پر 40 ، 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز تند ہوا چل سکتی ہے۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ:

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 8 سے 12 جون کے درمیان صومالیہ ساحل کے مغربی وسطی اور ملحقہ جنوب مغربی بحر عرب کے ساتھ ساتھ کونکن اور گوا ساحلوں کے مشرقی وسطی بحر عرب میں نہ جائیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget