نئی دہلی۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ (ایس اے آئی ایل) نے 18-2017 کے مالی برس کی چوتھی سہ ماہی میں اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ 2018 کے مالی برس کے دوران تیسری چوتھائی میں منفعت بخش صورتحال بحال ہونے کے بعد کمپنی نے چوتھی سہ ماہی میں یعنی مالی سال 2018 کی چوتھی سہ ماہی میں خالص 816 کروڑ روپئے کا منافع ریکارڈ کیا ہے جس سے ایس اے آئی ایل کی مثبت کارکردگی کا اظہار ہوتا ہے۔ حال ہی میں حکومت ہند کی جانب سے افزوں گریچوئٹی کے طور پر 852 کروڑ روپئے کی تجویز کو منظوری دی گئی تھی۔
کمپنی کے تمام تر پانچ مربوط اسٹیل پلانٹوں نے بھی 2018 کے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں انفرادی طور پر منافع درج کیا ہے۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ کی انتظامیہ کی ہمہ گیر کوششوں کے نتیجے میں جو پروڈکشن سے لیکر صارفین تک مصنوعات کے پہنچنے کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے کی تھیں، اس سلسلے میں چلائی گئی زبردست مارکیٹنگ کوششوں اور دیگر تمام اقدامات کے نتیجے میں تمام پلانٹوں نے اچھے نتائج دیے ہیں اور کمپنی کو ایک مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ہے۔
کمپنی کا خالص ٹرن اوور 2018 کی چوتھی سہ ماہی میں 16811 کروڑ روپئے کے بقدر تھا جس میں سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 34 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2018 کی چوتھی سہ ماہی کے تحت ای بی آئی ڈی ٹی اے 2624 کروڑ روپئے کے بقدر رہا اور اس میں 2017 کے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں نمو درج کی گئی اور 27 سہ ماہیوں کے مقابلے میں یہ نمو سب سے زیادہ ہے۔ 2018 کی چوتھی سہ ماہی میں فی ٹن ای بی آئی ٹی ڈی اے 7020 روپئے کے بقدر ہے۔ 2018 کے مالی برس کی چوتھی سہ ماہی میں مجموعی فروخت 3.738 ملین ٹن کے بقدر رہی جو سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 8.4 فیصد زائد ہے۔
एक टिप्पणी भेजें