Halloween Costume ideas 2015

آئی سی اے ٹی مانیسر میں این اے ٹی آر آئی پی کے تحت سہولتوں کا افتتاح

نی دلّی - 
بھاری صنعتوں اور سرکاری کمپنیوں (ایچ آئی اینڈ پی ای) کے مرکزی کابینہ وزیر اننت گیتےنے  ہریانہ کے مانیسرمیں واقع انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی ) میں نیشنل آٹوموٹیو ٹیسٹنگ اینڈ آر این ڈی انفراسٹرکچر پروجیکٹ (این اے ٹی آر آئی پی)کی اضافہ شدہ سہولتوں کا افتتا ح کیا۔

آئی سی اے ٹی 2006 سے صنعتوں کوآٹوموٹیو ٹیسٹنگ اینڈ سرٹیفکیشن کی خدمات دستیاب کر ا رہا ہے۔این اے ٹی آر آئی پی آٹوموٹیو سیکٹر میں سب سے بڑا اور سب سے اہم اقدام ہے، جو حکومت ہند، متعدد ریاستی حکومتوں اور انڈین آٹوموٹیو انڈسٹری کے درمیان اشتراک کی نمائندگی کرتاہے تاکہ ملک میں ایک ممتاز ٹیسٹنگ ، ویلیڈیشن اور آر اینڈ ڈی انفرااسٹرکچر کی تخلیق کی جا سکے۔

جن سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ان میں نوائز (شور)وائبریشن اور ہارش نیس لیب (این وی ایچ) ، پیسیو سیفٹی لیب (پی ایس ایل)الیکٹرو میگنیٹک کمپیٹے بلٹی(ای ایم سی) لیب او رٹائر ٹسٹ لیب (ٹی ٹی ایل) شامل ہیں، جن کی تکمیل ہریانہ کے مانیسر میں واقع آئی سی اے ٹی سنٹر II- میں کی گئی ہے۔

اس سینٹر میں پہلے سے ہی پاور ٹرین ، فیٹگ لیب، وہیکل ایویلوایشن لیب ، کمپوننٹ لیب، سی اے ڈی –سی ا ے ای لیب اور انفوٹرونکس کی مکمل سہولت دستیاب ہے۔

نئے قائم کئے گئے لیب میں درج ذیل سہولتیں دستیاب ہیں ۔

1.نوائز وائبریشن اینڈ ہارش نیس (این وی ایچ) لیب۔

این وی ایچ لیب بہترین اور جدید ترین لہولتوں سے لیس ہے، جس میں مسافر کاروں اور بھاری کمرشیل گاڑیوں کے لئے ڈائنمو میٹر صلاحیتوں سے لیس سیمی اینے کوئک کمرے، ماڈل اینالیسس رومس، کپلڈ اکاؤسٹک رومس اور لسننگ رومس شامل ہیں۔ پسنجر کار سیمی اینے کوئک چیمبر میں گاڑیوں کے ڈیولپمنٹ کیلئے خارجی پا س بائی نوائز ٹسٹ کو سیمولیٹ کرنے کی صلاحیت ہے، جو موجودہ اور مستقبل سے متعلق ریگولیٹری اہداف کی تکمیل کر سکتی ہے۔

2.الیکٹرو میگنیٹک کمپے ٹیبلٹی (ای ایم سی)لیب:

الیکٹرو میگنیٹک کیپے بلٹی گاڑیوں یا الیکٹریکل /الیکٹرانک کل پرزوں کے اپنے الیکٹرو میگنیٹک ماحول میں قابل اطمینان طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت ہے۔اس میں کل پرزے کی سطح کے ٹسٹ جیسے کنڈکٹیڈ امیونٹی، کنڈکٹیڈ ٹرانسی اینٹ ایمیشنز اور الیکٹرو اسٹیئک ڈِسچار، کے لئے جنرل انسٹرو منٹیشن روم ہوتا ہے۔

3.پیسیو سیفٹی لیب (پی ایس ایل):

یہ لیب عالمی معیار کی جانچ سہولتوں سے لیس ہے، جس میں فُل فرنٹل ، فرنٹل او بی ڈی ، سائڈ امپیکٹ، ریئر امپیکٹ وغیرہ ، بھارت اور بین الاقوامی ریگولیشنز کے مطابق کریش ٹسٹ کرنے کیلئے فُل فلیجڈکریش ٹسٹ سہولتیں شامل ہیں۔ اس میں ہر طرح کے انسٹرومینٹیڈکریش ڈمیز شامل ہیں، جس میں ڈمی کیلی بریشن فیسیلیٹی، ہائی اسپیڈ کیمراز، اسپیشلائزڈ لائٹنگ، آن بورڈ ڈیٹا ایکوئزیشن سسٹم، سوک روم، پیڈسٹریین پروٹیکشن ٹسٹ فیسیلٹی، ڈکلریشن سلیڈ ٹسٹ فیسیلٹی، ایئر بیگ ٹسٹ فیسیلیٹی وغیرہ شامل ہیں۔

4.ٹائر ٹسٹ لیب (ٹی ٹی ایل)

ٹی ٹی ایل ٹائپ ایپروول اینڈ کنفرمٹی آف پروڈکشن آف ٹائرز سے متعلق خدمات دستیاب کراتا ہے۔ آئی سی اے ٹی نے اس لیپ کو مرکز امتیاز (سی ای او) میں تبدیل کر دیا ہے، جس کے لئے نئی صلاحیتیں پیدا کی گئ ہیں، جن میں ڈوول اسٹیشن اینڈیورینس ٹسٹ ، رِگ اینڈ ٹائررولنگ رسسٹینس ٹسٹ رِگ کی تنصیب شامل ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget