نئی دہلی۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی(این ڈی اے) کورسیز کا 134 واں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب پونے میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مربوط دفاعی عملہ کے سربراہ اور چیف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ستیش دوا تھے۔
پروگرام کے دوران جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے 336 کیڈٹوں کو ڈگری تفویض کی گئی ۔ سائنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 81 کیڈٹ، کمپیوٹر سائنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 191کیڈٹ اور آرٹس کےشعبے سے تعلق رکھنے وا لے 64 کیڈٹ شامل تھے۔ اس موقع پر دوست ملکوں سے تعلق رکھنے والے 8 کیڈٹوں کو بھی ڈگری تفویض کی گئی۔
مسٹر ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈینٹ کے ذریعہ مہمان خصوصی ایئر مارشل آئی پی وپن کا استقبال کیا گیا۔ کمانڈینٹ کے خطبہ کے بعد این ڈی ا ے کے پرنسپل کے ذریعہ اسپرنگ ٹرم۔ 2018 کی تعلیمی رپورٹ پیش کی گئی۔ لیفنٹینٹ جنرل ستیش دوا نے اپنے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریر میں کیڈٹوں کو اپنے کورسیز کی تکمیل کے لئے لگن اور کڑی محنت کے ساتھ ٹریننگ کے لئے مبارکباد دی۔ انہوں نے ہندوستان کو بنانے اور مستقبل میں فوجی قیادت کی ترغیب اور پیشواریت کو آگے بڑھانے ، نیز ملک کی خدمت کے تئیں تعلیمی اقدار کو ا پنانے میں مسلح افواج کے کردار اور ان کی اہمیت کو زور دیا۔
اکیڈمی کے کیڈٹ ایڈجوٹینٹ جی کے ریڈی نے سائنس کے شعبے اول مقام حاصل کرنے کے لئے جنرل کے سندر جی کے ذریعہ پیش کی گئی۔ چیف آرمی اسٹاف ٹرافی حاصل کی۔سی ایس ایم۔ ایس ایس بیسٹ نے بی ایس سی کمپیوٹر سائنس میں اول مقام حاصل کرنے کے لئے ایڈمرل سریش مہتہ کے ذریعہ پیش کردہ ایڈ مرل ٹرافی حاصل کی۔ کیڈٹ پی ایم کرن نے سماجی سائنس کے شعبے میں اول مقام حاصل کرنے کے لئے ایئر چیف مارشل این سی سوری کے ذریعہ پیش کردہ چیف آف دا ایئر اسٹاف ٹرافی حاصل کی۔
एक टिप्पणी भेजें