نئی دہلی، یوگا کے موضوع پر دوسری قومی مدیران صحت کانفرنس کا افتتاح آج آیو ش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شری پد یسونائیک نیشنل میڈیا سینٹر میں کریں گے ۔ اس کانفرنس کا انعقاد 21 جون کو تیسرے بین الاقوامی یوم یوگ سے متعلق تقریبات کے ایک جزو کے طور پر آیوش کی وزارت کے ذریعہ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ادارے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) او ر آیوش کی وزارت کے تحت آنے والی سینٹرل کونسل فار ریسرچ کی یوگا اینڈ نیچرو پیتھی کے تعاون سے کیا جارہا ہے ۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ہے ’’ یوگا برائے صحت و ہم آہنگی‘‘ ۔
اس کانفرنس کا مقصد صحافیوں کو یوگا کے سائنسی پہلوؤں اور انسانی صحت کے تعلق سے اس کے فوائد سے روشناس کرانا ہے۔ 150 سے زیادہ مدیران صحت اور قومی علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں سے وابستہ میڈیا شخصیات کے اس کانفرنس میں شریک ہونے کی توقع ہے ۔ پی آئی بی اور آیوش کی وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
یوگا اور جدید طب سے وابستہ معروف ماہرین یوگا کے مختلف پہلوؤں پر کئے گئے حالیہ تحقیقی کاموں کی نمایاں باتوں کو پیش کریں گے۔ ماہرین کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
1- ایمس ، نئی دہلی کے ڈاکٹر کے کے دیپک جو یوگا اور تناؤ بندوبست کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔
2- کیول دھام ، پونے کے ڈاکٹر آر ایس بھوگن جو یوگا اور ذہنی صحت کےموضوع پر اظہار خیال کریں گے۔
3- ایس وی وائی اے ایس اے ، بنگلور کے ڈاکٹر ہیمنت بھارگو جو یوگا اور ذیابیطس کےموضوع پر اپنا خطبہ پیش کریں گے۔
ورکشاپ کے دوران مختصر یوگا ڈیمانسٹریشن پیش کئے جانےکے ساتھ ساتھ یوگا سے مستفید ہونے والے افراد اپنے تجربات بھی مشترک کریں گے۔ سوال و جواب کے اجلاس کے دوران مدیروں /صحافیوں کو یوگا ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع پر ملے گا۔ آیوش کی وزارت اور پی آئی بی کے ذریعہ یوگا کے موضوع پر پہلی قومی مدیران صحت کانفرنس کا انعقاد گزشتہ برس کیا گیا تھا۔
مدیران صحت کانفرنس کی پی آئی بی کے یوٹیوب چینل ، پی آئی بی فیس بک اور پی آئی بی ٹیوئٹر سمیت پی آئی بی کی ویب سائٹ پر براہ راست اسٹریمنگ کی
جائے گی۔ پی آئی بی کے یوٹیوب چینل کا لنک حسب ذیل ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=vAypXLY9sZI
एक टिप्पणी भेजें