نئی دہلی، بھارتی فضائیہ کی ایک کوہ پیما ٹیم نے، جس میں ایک خاتون سمیت 12 کوہ پیما ہیں، 15 اپریل 2017 کو نیپال میں ماؤنٹ دھولا گری کو سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ 8167 میٹر (26795 فٹ) اونچا ماؤنٹ دھولا گری دنیا کا ساتواں سب سے بڑا اونچا پہاڑ ہے۔اس پہاڑ کا نام دھولا گری سنسکرت کے لفظ دھاول سے لئے گئے ہیں جس کا مطلب چمکدار، سفید اور خوبصورت ہوتا ہے اور گری کے معنی پہاڑ کے ہیں۔
بھارتی فضائیہ کی ٹیم کی قیادت گروپ کیپٹن آر سی ترپاٹھی کررہے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے پہلے جانباز ہیں جنہوں نے 2005 میں ماؤنٹ ایورسٹ فتح کیا تھا۔ یہ ٹیم 8 دن کی سخت کوہ پیمائی کے بعد بنادی کیمپ پر پہنچی تھی۔ بنیادی کیمپ پر ٹیم کو ایک ہفتے تک موسم کی عادت ڈالنے اور آگے کے سخت چیلنج کیلئے خود کو تیار کرنے کی خاطر ایک ہفتے تک تربیت دی گئی۔
جیسے ہی یہ ٹیم چوٹی کی طرف جانے کیلئے تیار ہوئی، اس وقت موسم خراب ہوگیا اور تقریبا ایک ہفتے تک انہیں اپنی جگہ ٹھہرنا پڑا۔ آخر کار 18 مئی 2017 کو جب موسم بہتر ہوا تو ٹیم نے دو گروپوں میں بٹ کر چوٹی سر کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔
اسکوارڈرن لیڈر کے نشانت کی قیادت میں تین کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم انتہائی سخت کوششوں کے بعد چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئی اور انہوں نے 20 مئی کو شامل ساڑھے پانچ بجے چوٹی پر بھارت اور فضائیہ کے پرچم لہرائے۔ ان کوہ پیماؤں میں کارپورل رویندر اور کارپورل جے پی ایس رینا کے ساتھ تین شیرپا بھی چوٹی پر پہنچے۔
یہ حقیقت میں بھارتی فضائیہ کیلئے ایک خوشی کا موقع ہے۔ اس سے پہلے 2005 میں بھارتی فضائیہ نے پہلی مرتبہ اپنا اور بھارت کا پرچم ماؤنٹ ایورسٹ پر لہرایا تھا اور اس کے بعد 2011 میں پھر ایک کوہ پیما ٹیم نے، جس میں سبھی عورتیں تھیں، ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا۔
एक टिप्पणी भेजें