نئی دہلی، چینی، چائے اور کافی (فوراً تیار ہونے والی کافی کے علاوہ) اور دودھ پاؤڈر پر مجوزہ جی ایس ٹی ٹیکس شرحیں ان اشیاء پر مروجہ ٹیکسوں کے مقابلے میں کافی کم ہوں گی۔ اس سے متعلق تفصیلات درج ذیل ہیں:
1-چینی: چینی پر71 روپے فی کوئنٹل کی خصوصی سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ 124 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے شوگر سیس (چینی محصول) لگایا جاتا ہے جس کا مطلب ہے چینی پر 6 فیصد سے زیادہ کی ٹیکس شرح، اس کے علاوہ چینی پر سی ایس ٹی اوکٹروئی اور اینٹری ٹیکس وغیرہ ملاکر اس وقت مروجہ کل ٹیکس 8 فیصد سے زیادہ ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں، چینی پر جی ایس ٹی کی شرح ٹیکس محض 5 فیصد ہے یعنی اس میں تین فیصد کم ٹیکس ہو۔
2-چائے اور کافی(انشنٹ کافی کے علاوہ): چائے اور کافی پر کوئی سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی نہیں ہے اور چائے اور کافی کی پیداوار پر 5 فیصد ویٹ ٹیکس لگایا جاتا ہے اور یہ شرح سی ایس ٹی، اوکٹرائی اور اینٹری ٹیکس کو ملاکر 7 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ اس کے مقابلے میں چائے، کافی پر جی ایس ٹی کی شرح ٹیکس محض 5 فیصد ہے۔
3-دودھ پاؤڈر: دودھ پاؤڈر پر کوئی سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی نہیں اور ویٹ 5 فیصد ہے۔ دودھ کی پیداوار میں نافذ ٹیکسوں جس میں سی ایس ٹی، ایکٹروئی اور اینٹری ٹیکس وغیرہ شامل ہیں، کل ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے زائد ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دودھ پاؤڈر مجوزہ جی ایس ٹی شرح محض 5 فیصد ہے۔
एक टिप्पणी भेजें