نئی دہلی۔  ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری کی مدت کار 10 اگست 2017 تک ہے۔سبکدوش ہونے والے نائب صدرجمہوریہ کے خالی عہدہ کو پر کرنا موجودہ نائب صدر کی مدت کار ختم ہونے سے پہلےضروری ہے۔قانون میں کہا گیا ہے کہ موجودہ نائب صدر کے عہدہ کی مدت کارختم ہونے سے 60 دن پہلے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

-2آئین کی دفعہ 324 میں صدرجمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ کے انتخابات سے متعلق قانون مجریہ1952 اورصدرجمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ کے انتخابات سے متعلق 1974 کے ضابطہ کے تحت انتخابات کرانے، اس کو کنٹرول کرنے اور اس کی نگرانی کی ذمہ داری ہندوستان کے انتخابی کمیشن پر ہے۔انتخابی کمیشن کے لئے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ کا انتخاب آزادانہ اور صاف ستھرے چناؤ کے ذریعے ہو۔ انتخابی کمیشن اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

-3نائب صدرجمہوریہ کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ممبروں کے ذریعہ عمل میں آتا ہے۔یہ کالج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل ہوتا ہے۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے نامزد ارکان کو بھی الیکٹورل کالج میں شامل کیا جاتا ہے اور وہ انتخاب میں حصہ لینے کے اہل ہوتے ہیں۔

-4نائب صدرجمہوریہ کے موجودہ انتخاب کے لئے الیکٹورل کالج مندرجہ ذیل ارکان پر مشتمل ہے۔
راجیہ سبھا
منتخب شدہ ارکان- 233
نامزد 12-
لوک سبھا
منتخب شدہ ارکان- 543
نامزد- 2
کل ارکان 790

انتخابی کمیشن نے مرکزی حکومت کے مشورے سے راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل کو انتخاب کے لئے ریٹرنگ افسر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیشن نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ راجیہ سبھا سیکریٹریٹ کے افسروں میں سے اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر مقرر کئے جائیں تاکہ وہ ریٹرنگ افسر کی مدد کرسکیں۔

صدرجمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ کے انتخاب سے متعلق قانون مجریہ1952 کی دفعہ 4 کی شق 1 کے تحت ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے نائب صدرجمہوریہ ہند کے انتخاب کے لئے مندرجہ ذیل پروگرام مرتب کیا ہے۔
(i) 

انتخاب کے سلسلے میں انتخابی کمیشن کے نوٹیفکیشن کا اجرا 
(منگل)04.07.2017
(ii) 
نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ 
(منگل)18.07.2017
(iii) 
کاغذات کی جانچ پڑتال 
(بدھ)19.07.2017
(iv) 
نام واپس لینے کی آخری تاریخ 
(جمعہ)21.07.2017
(v) 
اگر ضروری ہوا تو انتخاب کی تاریخ 
(سنیچر)05.08.2017
(vi) 
ووٹ ڈالنے کے اوقات 
بجے تک5 بجے سے شام 10صبح 
(vii) 
اگر ضروری ہوا تو ووٹوں کی گنتی کی تاریخ 
(سنیچر)05.08.2017

امیدوار کےکاغذات نامزدگی نئی دہلی میں ریٹرنگ افسر کے پاس اس جگہ جمع کئے جائیں گے جس کا اعلان وہ پبلک نوٹس کے ذریعہ کرے گا۔یہ کاغذات خود امیدوار یا اس کے نام تجویز کرنے والے کسی شخص یا اس کی تائید کرنےو الے کسی شخص کے ذریعے11 بجے دن سے لے کر شام3 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

امیدوار کا نام کم از کم 20تجویز کرنے والوں اور کم از کم دیگر 20تائید کرنے والوں کے ناموں کے ساتھ ہونا چاہئے۔انتخاب میں ووٹ دینے والا ممبر، تجویز کرنے والے یا تائید کرنےو الے صرف ایک امیدوار کے نام کی تجویز یا تائید کرسکتا ہے۔انتخاب کے لئے زر ضمانت 15000/- روپئے ہے جوکاغذات نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ جمع کرایا جائے گا۔

الیکٹورل کالج کے ممبروں کی فہرست جو نائب صدرجمہوریہ کے2017 کے انتخاب کے لئے انتخابی کمیشن نے مرتب کی ہے اشاعت کے بعد ہندی اور انگریزی میں علیحدہ علیحدہ فراہم کی جائے گی۔اسے انتخابی کمیشن کے احاطہ میں کھولے گئے کاؤنٹر سے 50 روپئے میں حاصل کیاجاسکتا ہے۔نائب صدرجمہوریہ کے انتخاب 2017 کے الیکٹورل کالج کو انتخابی کمیشن کی ویب سائٹ (http://www.cci.nic.in) پر بھی ملاحظہ کیاجاسکتا ہے۔