Halloween Costume ideas 2015

بجلی کے لئے ایپیلیٹ ٹربیونل کی نئی چیئر پرسن

نئی دہلی، محترمہ جسٹس منجلہ چلّور نے بجلی کی وزارت کے ایپلیٹ ٹریبونل کی چئیر پرسن کے منصب کا حلف لیا۔ محترمہ جسٹس منجلہ چلور اس سے پہلے بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب پر فائز تھیں ۔اس موقع پر عدلیہ کے رکن جسٹس کے این پاٹل ،تکینکی رکن ایس ڈی دوبے آئی جے کپور اور بی ایس تعلقدار بھی موجودتھے۔ ٹریبیونل بارایسوسی ایشن کے صدر ایم جی رام چندرن نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ بینچ کو اس کے روز مرہ کے کاموں میں بھرپور تعاون دیا جائے گا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں وکلا اور دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔

جسٹس منجلہ چلور 5 دسمبر 1955 کو کرناٹک میں پیدا ہوئی تھیں ۔انہوں نے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری الّم سمنگلما ویمنس کالج بلاری سے حاصل کی ۔بعد ازاں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے انہوں نے رینوکا چاریہ لأ کالج میں داخلہ لیا ۔ عزت مآب سپریم کورٹ نے 1977 میں انہیں جینڈراینڈ لأ فیلو شپ سے نوازا ۔ 2013 میں محترمہ چلور کو کرناٹک اسٹیٹ وومینس یونیورسٹی نے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا۔

محترمہ منجلہ چلور کلکتہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں ۔ انہوں نے کیرل ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کی ذمہ داری بھی انجام دی ۔ وہ کرناٹک ہائی کورٹ کی بھی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں۔ انہوں نے 4 دسمبر 2017 کو سبکدوشی کی عمر تک پہنچنے کے بعد بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب کو خیر باد کہا تھا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget