نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی ان طلباء کو سرٹیفکیٹ دیں گے ،جنہوں نے ‘برج کورس’میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس برج کورس کا انعقاد اقلیتی امور کی وزارت اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسکول ڈراپ آؤٹ اور مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء کے لئے مشترکہ طورپر کیا تھا۔
اقلیتی امور کی وزارت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے برج کورس کا آغاز کیا تھا، تاکہ مدرسہ طلباء اور اسکول ڈراپ آؤٹ طلباء کو اصل دھارے کے تعلیمی نظام میں شامل کیا جاسکے۔اس سال برج کورس کے تحت کل 260 طلباء کو ٹریننگ دی گئی ہے، جن میں سے 182 طلباء نے کامیاب طورپر برج کورس مکمل کرلیا ہے اور انہیں کل سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں اقلیتی امور کے وزارت نے ایک ٹرینن گ پروگرام کا آغاز بھی کیا تھا تاکہ مدرسہ کے اساتذہ کو اصل دھارے کے تعلیمی نظام سے جوڑا جا سکے۔
اقلیتی امور کی وزارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے مدرسہ کے اساتذ ہ کے لئے ریزینڈشیل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔ان اساتذہ کو سائنس ، ریاضی، کمپیوٹر ، ہندی اور انگریزی جیسے اصل دھارے کی تعلیم دی جارہی ہے۔
سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر نقوی کے علاوہ اقلیتی امور کی وزارت کے سیکریٹری اے لوئیکھم، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر طلعت احمد، گرو ہرکشن پبلک اسکول سوسائٹی کے چیئر مین ایس منجیت سنگھ جی کے، ڈائسیز آف دہلی۔ چرچ آف نارتھ انڈیا کے نمائندہ بشپ کولن تھیوڈور، مہابودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سینٹر لیہہ –لداخ کے سیکریٹری وین ناگا سین، مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سیکریٹری آر رحمان اور دیگر معززین موجود ہوں گے۔
एक टिप्पणी भेजें