Halloween Costume ideas 2015

آندھراپردیش پروجیکٹ کے ذریعہ سب کیلئے بجلی کی فراہمی کیلئے عالمی بینک اور اے آئی آئی بی کے ساتھ قرض معاہدے پر دستخط

نئی دہلی، وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری (ایم آئی) راج کمار نے حکومت ہند کی جانب سے، عالمی بینک کی جانب سے عالمی بینک (ہندوستان) کے کارگزار کنٹری ڈائریکٹر اور آپریشنز مینجر ہشام عبدو اور اے آئی آئی بی کے نائب صدر اور چیف انویسٹمنٹ جی ڈی پاندین نے آندھراپردیش کے ذریعہ سب کیلئے 24 ایکس7 بجلی کی فراہمی کیلئے ایک قرض معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔

اس معاہدے کے تحت عالمی بینک 240 ملین امریکی ڈالر جبکہ اے آئی آئی بی 160 ملین امریکی ڈالر (60.40 کا تناسب) کا قض فراہم کریں گے۔

 پروگرام اپلیمنٹنگ اینٹی ایگریمنٹ (پروگرام نفاذی ادارہ معاہدہ) پر آندھراپردیش حکومت کی جانب سے محکمہ بجلی کے مشیر (توانائی) جناب کے رنگاناتھم نے جبکہ عالمی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر (ہندوستان) اور اے آئی آئی بی کی جانب سے اے آئی آئی بی کے نائب صدر اور چیف انویسمنٹ آفیسر نے دستخط کئے۔

مذکورہ پروجیکٹ کی کل لاگت 570 ملین امریکی ڈالر ہے جس میں 240 ملین ڈالر کا تعاون عالمی بینک (آئی بی آر ڈی) اور اے آئی آئی بی کی جانب سے 160 ملین امریکی ڈالر کا تعاون ہوگا جبکہ بقیہ لاگت حکومت آندھراپردیش کرے گی۔

اس پروجیکٹ کا مقصد صارفین کیلئے بجلی کی دستیابی میں اضافہ اور آندھراپردیش میں چنندہ علاقوں میں بجلی کی تقسیم میں معتبریت کے ساتھ عملی صلاحیت اور نظام کو بہتر بنانا ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

disqus
facebook
blogger

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget