نئی دہلی، آبی وسائل ، دریائی ترقیات اور گنگا کے احیاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے نمامی گنگے پروگرام کے تحت شہر میں پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے رشی کیش کا دورہ کیا۔ ڈاکٹرسنگھ نے سنیچر کی رات سورگ آشرم میں پروجیکٹ مقام کا دور کیاجہاں 5.197 کروڑ روپے کی لاگت سے نمامی گنگے پروگرام کے تحت 3 ملین لیٹر فی دن (این ایل ڈی ) کی صلاحیت والے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی ) کو ترقی دی جا رہی ہے اور اسے جدید تر بنایا جا رہا ہے ۔ اس پروجیکٹ کا کام جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تیزی سے کام کریں اور مقررہ وقت سے پہلے پروجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے سیویج ٹریٹمینٹ پلانٹ (ایس ٹی پی ) اور مونی -کی- ریٹی میں جاری کام انٹر سیپشن اینڈ ڈائیورژن (آئی اینڈ ڈی) کا دورہ کیا۔ یہاں 80.45 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جامع سیویج مینجمنٹ پیکج کو منظوری دی گئی ہے ۔ مونی -کی- ریٹی میں دو سیویج ٹریٹمینٹ پلانٹوں (5ایم ایل ڈی +7.5 ایم ایل ڈی )، دو سیویج پمپنگ اسٹیشن کے علاوہ سیویج لائنوں کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے رشی کیش میں تریوینی گھاٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کام کر رہے موجودہ سیویج پمپنگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیا۔
پروجیکٹوں کی پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے افسران سے زور دے کر کہا کہ وہ مقررہ وقت میں کام مکمل کر دیں۔ مونی -کی- ریٹی میں پروجیکٹ کی تکمیل کی مجوزہ تاریخ مارچ 2019 رکھی گئی ہے ۔
एक टिप्पणी भेजें