Halloween Costume ideas 2015

انڈیا انفراسٹرکچر ایکسپو 2018 کا ممبئی میں افتتاح

نئی دلّی ، ریلوے ، کوئلہ ، فنانس اورکارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر  پیوش گوئل نے انڈیا انفراسٹرکچر ایکسپو 2018 کا گزشتہ روز ممبئی میں افتتاح کیا۔ یہ دو روزہ ایکسپو وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کی جانب سے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( فکی ) کے اشتراک سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی ) کی این سی پی سی اے ممبئی میں 25 سے 26 جون ، تک ہونے والی سالانہ میٹنگ کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے ۔
اے آئی آئی بی کی تیسری سالانہ میٹنگ کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ ’’ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے انتہائی قلیل مدت میں کامیابی کی منزلوں کوچھو لیا ہے اور یہ تیزی سے دنیاکے اہم ترین انفراسٹرکچر فنانسروں کی صف میں شامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے ۔

 بھارت اے آئی آئی بی کا دوسرا سب سے بڑا حصہ دار ہے اور مختلف بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کے لئے رعایتی شرح پر سرکاری اور نجی شعبوں کے مجوزہ پروجیکٹوں کل فنڈ کاتقریباً 25 قرض حاصل کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آج اے آئی آئی بی کے صدر سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے ا س بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ بھارت نے کافی حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اوراے آئی آئی بی کے سامنے متعدد اچھی تجاویز پیش کی ہیں ۔ اس اہم موقع کی میزبانی کرنا،حقیقت میں بھارت کے لئے ایک خوشی کا موقع ہے اور خاص طورپرممبئی کے لئے ۔ اے آئی آئی کے کل 86 ممبر ملک ہیں ، جو کہ اس میں حصہ لے رہے ہیں ، 3000 وفود پہلے ہی پہنچ چکے ہیں اور مجھے بتایاگیاہے کہ تعداد میں ہر منٹ اضافہ ہو رہا ہے ۔
یہ ایکسپو سرکلاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں کو ان کے جدیدترین حل ، تکنالوجیاں اور بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کی ترقی اور ان کی ادائیگی وغیرہ کی پیش کش کرتا ہے ۔ 

متعدد ریاستی حکومتیں اور سرکاری وزارتیں بھی دنیابھرکے مالیاتی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع کی جانب راغب کریں گے ۔
ایکسپو کی خاص جھلک آئل اینڈ گیس پویلین ہے جو کہ سرکاری دائرہ کار کی سرکردہ کمپنیوں کی پیش کش ہے جس میں وہ اپنے آنے والے پروجیکٹوں کا خاکہ پیش کریں گے ۔
اس ایکسپو میں پیش کئے جانے والے کلیدی پروگراموں میں اسمارٹ سٹی ، ساگرما،ا ، بھارت مالا ، گنگا کی بحالی پلان اور دریاؤں کو مربوط کرنے کے پروجیکٹ شامل ہیں ۔ ریلوے کے شعبے کی جدید کاری کے منصوبے بھی وفود کی دل چسپی کا باعث ہوں گے ۔
چھتیس گڑھ اور گجرات اس ایکسپو کی ساجھہ دارریاستیں ہیں جبکہ حکومت مہاراشٹراس ایکسپو کی میزبان ریاست ہے ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget