نئی دہلی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ منگولیا کے سرکاری دورے پر تھے۔ اپنے دورے کے دوران وزیرداخلہ منگولیا کے صدر کے بٹلگا سے ملاقات کی اور وزیراعظم یوکھریل سکھ، نائب وزیراعظم یواینکھتووشن اور انصاف اور داخلی امور کے وزیر یٹ ایس نیامدورج کے ساتھ باہمی دلچسپی کے وسیع امور پر، جن میں ہند اور منگولیا کے دوران قدرتی آفات اور تباہی کے خطرات میں تخفیف، سرحدی انتظام اور سکیورٹی کے میدان میں صلاحیت اور ہنر کا فروغ شامل ہیں، پر تفصیل گفتگو کی۔
اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے منگولیا کے وزیراعظم کے ساتھ منگولیا کے پہلے پیٹروکیمیکل ریفائنٹری پروجیکٹ کی افتتاحی (گراؤنڈ بریکنگ) تقریب کی سربراہی کی۔ یہ ریفائنٹری 2015 میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے منگولیا کے دورے کے دوران اعلان شدہ ایک بلین امریکی ڈالر کی بھارتی لائن آف کریڈٹ امداد کے ساتھ تعمیر کی جائے گی۔ اس پروجیکٹ کے لئے منگولیا نے ہندوستان کی ستائش کی۔ دونوں اطراف سے، منگولیا کی معاشی ترقی اور طویل مدتی توانائی سے متعلق سکیوری کے لئے اس ریفائنری پروجیکٹ پر معاہدہ کیا گیا تھا۔
وزیر داخلہ نے منگولین جنرل اتھارٹی فار بارڈر پروٹیکشن (جی اے بی پی) کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور ان کے زیادہ مؤثر سرحدی انتظام (بارڈر مینجمنٹ) میں تعاون فراہم کرنے کے لئے جی اے بی پی کے صدر کنٹرول سینٹر کے لئے اعلیٰ صلاحیت والے سرور فراہم کرانے سے متعلق حکومت ہند کے فیصلے کا اعلان کیا۔ جی اے بی پی اور ہندوستان کے سرحدی سلامتی دستے (بارڈر سکیورٹی فورس) کے درمیان 2015 سے دستخط شدہ ایک مفاہمت نامے کے تحت تبادلے اور تعاون جاری ہیں۔
وزیر داخلہ نے منگولیائی قیادت کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے دوران باہمی امور کی دلچسپی کے متعدد تعاون کے اقدامات جیسے فضائی رابطے، تجارت اور معاشی تعاون، توانائی کی سکیورٹی، کان کنی، روایتی ادویات، مویشی پروری، ہنر کے فروغ، تعلیم، عوام سے عوام کے رابطے، میڈیا اور فلموں کے میدان میں تبادلے اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستان اور منگولیا ایک دوسرے کے ساتھ بدھ ازم کے ایک ہی دھاگے سے بندھے ہوئے ہیں اور روحانی پڑوسی ہیں۔ اس رشتے کو 2015 میں وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران ایک نئی جہت حاصل ہوئی اور اسٹریٹجک شراکت داری اَپ گریڈ ہوئی، جس نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سال گرہ کے ساتھ اتفاق کیا۔
وزیرداخلہ کے منگولیا کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ابھی حال ہی میں، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، 10 جون 2018 کو چین کے قنگداؤ میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن سمٹ میں منگولیا کے صدر جناب کے بٹلگا سے ملاقات کی تھی۔ اس سے قبل 25 اور 26 اپریل کو خارجی امور کی وزیر محترمہ سشما سوراج نے منگولیا کا دورہ کیا تھا۔
एक टिप्पणी भेजें