Halloween Costume ideas 2015

سی اے جی آف انڈیا راجیو مہرشی ‘‘مسابقتی قانون2.0: پیش رفت’’ کے موضوع پر سی سی آئی اینول ڈے لیکچر سے خطاب کریں گے

نئی دہلی ۔کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی)20 مئی کو ہر سال اپنا اینول ڈے مناتا ہے۔ اس دن کو منانے کے لئے ایک لیکچر سیریز کا انعقاد کیا گیا ہےجس میں معزز مقررین کو اینول ڈے لیکچر میں تقریرکرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

ماضی میں آر بی آئی کے سابق گورنر ڈاکٹر رگھو رام راجن اور انفوسیس کے جناب این نارائن مورتی جیسی معزز شخصیات نے 2014-15 میں اینول ڈے لیکچر سے خطاب کیا تھا۔2016-17میں اس وقت کے وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی اور اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا جناب جسٹس جے ایس کھیہر نےسی سی آئی کے سالانہ دن کے موقع پربالترتیب اینول ڈے لیکچر میں تقریر کی تھی۔

اس سا ل 20 مئی کو کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل( سی اے جی) آف انڈیا راجیو مہرشی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے اور وہ مسابقتی قانون2.0: پیش رفت کے موضوع پر اینول ڈے لیکچر میں خطاب کریں گے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget