Halloween Costume ideas 2015

سعودی وزیر تیل نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرسے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا

Image result for images - saudi arab and india flagنئی دلّی ،سعودی عرب کے توانائی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر عالی جناب خالد الفلیح نے بھارت کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری مشترکہ تعاون خصوصاً حالیہ تیل کی صورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔جناب الفلیح نے جناب پردھان کوپیداوار کرنے والے اوپیک میں شامل اور اوپیک کے باہر کے ساتھی ممبران کے ساتھ صلاح و مشورے سے واقف کرایا جس میں روس کے توانائی کے وزیر الیکساندر نوواک اور یو 
اے ای کے وزیر توانائی جناب سہیل المزروئی شامل ہیں جو کہ اوپیک کانفرنس کے صدر بھی ہیں ۔

پردھان نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور صارفین و ہندوستانی اقتصادیات پر اس کے منفی اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ۔ جناب پردھان نے مناسب اور مستحکم قیمتوں کے بارے میں اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔ وزیر الفلیح نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی اقتصادی ترقی کی حمایت کرنا سلطنت کے اہم نشانوں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے دیگر پیداوار کنندگان کے ساتھ ساتھ اپنی اس عہد بستگی کا اعادہ کیاکہ واجب قیمتوں پر مستحکم دستیابی بنی رہے گی ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget