نئی دہلی۔ آیوش کی وزارت کے زیر انتظام ایک خودمختار ادارے کی حیثیت سے دلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا قیام عمل میں آیا ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید 200 بستر والا ریفرل ہاسپٹل ہے۔
علاوہ ازیں اس ادارے میں آیوروید میں پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی ڈگری کورسز کی تعلیم دی جارہی ہے۔ پی جی کورس کے لئے پہلا بیچ 2016 میں شروع کیاجاچکا ہے۔
اس ادارے نے آیوروید میں اہم خصوصیات کے ساتھ او پی ڈی اور آئی پی ڈی کی سہولت شروع کردی ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید فی الحال کام کررہا ہے۔
آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شی پد ایسو نائک نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔
एक टिप्पणी भेजें