Halloween Costume ideas 2015

آیوش کی صنعت کو بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی حاصل کرنے کے لائق بنانے کیلئے آیوش کی وزارت بھرپور تعاون دیتی ہے

نئی دہلی، وزیرمملکت (آزادانہ چارج) برائے آیوش شری پد یسونائک نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ آیوش مصنوعات ادویہ کے طور پر نیز غذائی معاون اشیاء کے طور پر چند ممالک اور دیگر ممالک کو متعلقہ ملک کے قواعد وضوابط کے مطابق فروخت کی جاتی ہیں۔ آیوش کی وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر؍ ڈبلیو ٹی او جنیوا وغیرہ کے توسط سےبھارتی روایتی ادویہ کے برآمدات کی مضمرات نے اصلاح کی غرض سے ایک مطالعہ کا اہتمام کیا تھا۔

 اس سلسلے میں متعلقہ سفارشات کی بنیاد پر آیوش کی وزارت کے تحت آیوش کے تحت بین الاقوامی تعاون حاصل کرنے کے تحت متعلقہ مرکزی شعبے کی اسکیم کا حیطہ عمل اور اس کا دائرہ بڑھادیا گیا ہے اور اس کیلئے موجودہ ان عناصر کے ساتھ نئے اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ آیوش مصنوعات کا فروغ ممکن ہوسکے اور پوری دنیا میں اور بین الاقوامی مطالبات کی تکمیل مؤثر طریقے سے کی جاسکے۔ 

آیوش کی وزارت اپنی مرکزی شبعے کی اسکیم کے تحت بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں ترغیبات آیوش کی صنعت کو فراہم کرتی ہے تاکہ مصنوعات کی ضابطہ بندی اور رجسٹریشن کی راہ ہموار ہوسکے، یو ایس ایف ڈی اے؍ ای ایم ای اے؍ یو کے- ایم ایچ آر اے؍ این ایچ پی ڈی؍ ٹی جی اے وغیرہ میں برآمدات کو فروغ مل سکے، بین الاقوامی نمائشوں، تجارتی میلوں، روڈ شوز وغیرہ میں حصہ لیا جاسکے اور ان تمام مصنوعات کی اثر انگیزی اور فائدہ مندی کے تئیں بیداری پھیلائی جاسکے۔ 

مذکورہ اقدامات کے علاوہ آیوش کی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے آیوش کی وزارت اپنی جانب سے آیوش مصنوعات کیلئے اسناد جاری کرنے کا فریضہ بھی انجام دیتی ہے۔

 اس کے تحت ڈبلیو ایچ او رہنما خطوط کے مطابق رضاکارانہ بنیاد پر ادویہ جاتی مصنوعات کیلئے عمدگی کی سند جاری کی جاتی ہے اور بھارت کی کوالٹی کونسل کوالٹی اسناد بندی اسکیم کے تحت سند جاری کرتی ہے اور آیوش پریمیم مارک جیسی علامت آیورویدک، سدھ اور یونانی مصنوعات کیلئے جاری کرتی ہے اور کوالٹی کی نگرانی اور تعین کا کام ،تھرڈ پارٹی کے تجزیئے کی بنیاد پر، بین الاقوامی معیارات کا لحاظ رکھتے ہوئے، انجام دیا جاتا ہے۔ 

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget