Halloween Costume ideas 2015

راشٹریہ رائفلز پر برّی فوج کی جانب سے کتاب کا اجراء

نئی دہلی۔ برّی فوج کے سربراہ (سی او اے ایس) جنرل بپن راوت نے ساؤتھ بلاک واقع نئی دہلی میں بھارتی برّی فوج کی شورش کو فرو کرنے کی قوت یعنی راشٹریہ رائفلز (آر آر) کی تاریخ پر مشتمل ایک کتاب ’’ہوم آف دی بریوو‘‘ کا اجرا ء کیا۔ یہ کتاب دفاعی اور سلامتی تجزیہ کار اور بریگیڈیئر (سبکدوش) ایس کے چٹرجی نے تحریر کی ہے۔

کتاب کی اس اجراء کی تقریب میں برّی فوج کے سربراہ، راشٹریہ رائفلز کے ڈائرکٹر جنرل اور راشٹریہ رائفلز کے ڈائرکٹوریٹ جنرل کے دیگر سینئر افسروں سمیت مصنفین نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ 

ہوم آف دی بریوو نام کی یہ کتاب راشٹریہ رائفلز کی ابتدائی تاریخ، اس کی تشکیل اور دیگر مراحل سمیت پنجاب ، شمال مشرق اور جمو ں وکشمیر میں اس کی تعیناتی کی تاریخ پر احاطہ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ راشٹریہ رائفلز شورش کو فرو کرنے والی ایک زبردست قوت ہے اور اسے اپنے آپریشنوں کیلئے بہت سارے اعزازات حاصل ہوچکے ہیں۔

 ملک کے تحفظ کی اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اس فورس نے عوام کے ذہن اور دل کو جیتنے کیلئے بھی بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ یہ برّی فوج کا ایک نازک اور قابل قدر طریقہ یہ رہا ہے ۔ اس کتاب میں آر آر کے کردار اور اس کی اہمیت اور بھارتی برّی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فوجی اخلاقیات اور حفظ مراتب وغیرہ کی تاریخ پر بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ 

ہوم آف دی بریوو راشٹریہ رائفلز کی حصولیابیوں کی ایک مستند دستاویز ہے اور تمام اکائیوں اور برّی فوج کی تربیتی اداروں کیلئے اس کی اہمیت ہوگی۔ دفاعی پالیسی سازوں ، محققین ، علماء اور ملٹری کی تاریخ لکھنے والوں کیلئے بھی یہ کتاب اصل اور باقاعدہ ترتیب سے پیش کی گئی اطلاقات فراہم کرتی ہے۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget