Halloween Costume ideas 2015

بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساجھیداری

نئی دہلی، خورک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت نے محکمہ میں سرمایہ کاری اور سہولت فراہم کرنے کا شعبہ قائم کیا ہے، جس کا مقصد بھارتی ساجھیداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان جوڑی بنانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ بھارت کو خوراک کی عالمی مارکیٹ اور خوراک کی عالمی فیکٹری کے طور پر فروغ دینے کیلئے وزارت نئی دہلی میں نومبر میں عالمی خوراک بھارت 2017 کا انعقاد کررہی ہے۔ 

اس کے علاوہ وزارت سرمایہ کاروں کور اغب کرنے کیلئے بین الاقوامی میلوں جیسے ایس آئی اے ایل اور گلف فوڈ وغیرہ میں بھی اشتراک کررہی ہے۔ اس کے علاوہ کامرس اور صنعت کی وزارت انویسٹ انڈیا کو فروغ دینے کیلئے ملک میں خورک کی ڈبہ بندی کی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرتی ہے۔

وزارت ملک میں خورک کی ڈبہ بندی کے شعبے کے فروغ اور ترقی کیلئے مرکزی سیکٹر کی اسکیموں کے تحت مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ 

اس سلسلے میں میگا فوڈ پارک اسکیم، جدید مذبح خانوں کی اسکیم، مربوط کولڈ چین اور قدر میں اضافے سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی اسکیم خوراک کی ڈبہ بندی اور خوراک کے تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور توسیع کی اسکیم، معیار کی یقین دہانی کی اسکیم اور انسانی وسائل اور اداروں کیلئے اسکیم شامل ہیں۔ یہ اسکیمیں مانگ پر مبنی ہیں اور کسی خاص خطے کے کیلئے مخصوص نہیں ہیں۔ 

ان اسکیموں کے تحت کسان، کسانوں کی پیداوری تنظیمیں، انفرادی شخص، صنعت کاروں کا گروپ، کوآپریٹو سوسائٹی، خود امدادی گروپ، غیر سرکاری تنظیمیں، مرکزی اور ریاستی سرکاری سیکٹر کے یونٹ والی امداد حاصل کرنے کی اہل ہیں۔ ان اسکیموں کےتحت مالی امداد حاصل کرنے کیلئے تفصیلی رہنما خطوط اور دیگر شرائط وضوابط وزارت کی ویب سائٹ: www.mofpi.nic.in پر دستیاب ہیں۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔


Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget