نئی دہلی، دستیاب معلومات کے مطابق فی الحال ملک میں 25000 اسکولوں اور مدرسوں سمیت سرگرم رضاکار تنظیمیں موجود ہیں، جو غیر ملکوں سے امداد حاصل کررہی ہیں۔ البتہ غیر رجسٹرڈ رضاکار تنظیموں سے متعلق ریاستوں کے اعدادوشمار وزارت کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔
ذاکر نائک کی غیر سرکاری تنظیم، اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کو دہشت گردی سے ربط ہونے کی وجہ سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فی الحال کوئی ایسی اطلاع موجود نہیں ہے جس سے ظاہر ہو کہ ایف سی آر اے کے تحت مندرج کوئی غیر سرکاری تنظیم کے بارے میں یہ معلومات ملی ہو کہ وہ دہشت گردی کو پھیلانے کیلئے غیر ملکی عطیات کا غلط استعمال کررہی ہو۔
یہ بات آج لوک سبھا میں امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے سکھبیر سنگھ جوناپوریا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
एक टिप्पणी भेजें