نئی دہلی، یکم جنوری 2016 کو کُل ہند سطح پر پولیس میں خواتین کی نمائندگی 7.10 فیصد ہے۔
چونکہ پولیس کا معاملہ ریاست کا معاملہ ہے، جو ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کی دوسری فہرست کے تحت آتا ہے۔ اس لئے یہ بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاستی پولیس فورس میں خواتین کو مناسب نمائندگی دیں۔ البتہ امور داخلہ کی وزارت نے4 ستمبر 2009 اور 22 اپریل 2013 کو ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے مشاورت جاری کی ہے کہ وہ پولیس فورس میں خواتین کی تعداد کُل تعداد کی 33 فیصد تک بڑھائیں۔
تمام ریاستی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خاتون کانسٹبل؍ ایس آئی کیلئے مرد کانسٹبل ؍ ایس آئی کی خالی آسامیوں کو خواتین کیلئے تبدیل کرکے خواتین کیلئے اضافی عہدے قائم کریں۔ اس مقصد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ ہر پولیس تھانے میں کم سے کم تین خاتون سب انسپکٹر اور 10 خاتون پولیس کانسٹبل موجود ہوں۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے وزارت داخلہ کے اشتراک سے ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہیلا پولیس رضاکار (ایم پی وی) سے کام لینے پر زور دیا ہے جو پولیس اور عوام کے درمیان ایک رابطے کا کام کریں گی اور پریشانی سے متاثرہ خواتین کی مدد کریں گی۔ ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام چیف سکریٹریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں اس طریقہ کار کو اپنائیں۔
ایم پی وی سے خواتین کو حوصلہ ملے گا اور وہ تشدد، امتیاز وغیرہ کے خلاف شکایت درج کراسکیں اور ایسی عورتوں کے معاملات کو پولیس حکام تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ ایم پی وی گاؤں کیلئے ایک مثال کے طور پر کام کرسکیں گی اور پولیس اسٹیشن کے اندر اور باہر خاتون دوست ماحول کی ہمت افزائی کرسکیں گی۔ کوئی بھی ایسی عورت جس کی عمر 21 سال ہو اور جو کم از کم 12ویں کلاس پاس ہو اسے ایم پی وی منتخب کیا جاسکتا ہے۔
ہریانہ ایسی پہلی ریاست ہے جس نے مہیلا پولیس والنٹئر اسکیم کو شروع کیا ہے۔ یہ اسکیم 14 دسمبر 2016 کو کرنال اور مہیندر گڑھ اضلاع کیلئے ہریانہ حکومت کے ذریعے ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کے ساتھ مشترکہ طور پر کرنال میں شروع کی گئی ۔ اس کے علاوہ آندھر اپردیش کی ایک تجویز کو بھی منظوری دی گئی ہے جس میں نربھے فنڈ کے تحت تجرباتی بنیاد پر آننت پور اور کڈپا، دو اضلاع میں ایم پی وی کا نفاذ کیا جائے گا۔
یہ بات لوک سبھا میں امور داخلہ کے وزیر مملکت ہنس راج گنگا اہیر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
एक टिप्पणी भेजें