نئی دلّی ، اقلیتی امور کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) مختار عباس نقوی نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ حج ، 2017 ء کے لئے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان دستخط کئے گئے
سالانہ دو طرفہ معاہدے کے مطابق 2017 ء میں ہندوستان سے کل 1,70,025 عازمین حج جائیں گے ۔ ان میں سے 1,25,025 عازمین حج کی سیٹیں حج کمیٹی آف انڈیا کے لئے مختص ہیں ، جب کہ 45000 عازمین حج کی سیٹیں نجی ٹور آپریٹروں کے لئے مختص ہیں ۔
واضح رہے کہ پچھلے سال ہندوستان کے لئے 136,020 عازمین حج کا کوٹہ تھا ۔ ان میں سے 1,00,020 عازمین حج کی سیٹیں حج کمیٹی آف انڈیا کے لئے مختص تھیں اور 36000 عازمین حج کی سیٹیں نجی ٹور آپریٹروں کے لئے مختص تھیں ۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے حصے میں آئے کوٹے کو ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے درمیان 2011 ء کی مردم شماری کی بنیاد پر مسلم آبادی کے لحاظ سے تقسیم کر دیا جاتا ہے ۔
एक टिप्पणी भेजें