نئی دہلی ۔ ملک میں کھیلوں خاص طور پر فٹبال کو فروغ دینے کیلئے بڑے پیمانے پر بیداری لانے کے پروگرام میں، پارٹی کی سیاست سے اوپر اُٹھ کر ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے ایک تقریب میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے سبھی اراکین کو فٹبال پیش کی۔ اس تقریب کا انعقادنوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کےو زیر نے فیفا 17 سال سے کم عمر فٹبال کے عالمی کپ سے پہلے پورے بھارت میں فٹبال کے کھیل کو عام کرنے کے مشن 11 ملین پروگرام کے تحت کیا ہے۔ یہ عالمی کپ اس سال اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وجئے گوئل نے کہا کہ 17 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کا فیفا عالمی کپ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے ساتھ ملکر کیا جارہا ہے تاکہ مشن 11 ملین کے تحت فٹبال کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔ جس کا مقصد 15 ہزار اسکولوں اور بڑے پیمانے پر لوگوں میں فٹبال کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن 11 ملین کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہر بچے کو دنیا کا یہ سب سے زیادہ مشہور کھیل کھیلنے کا موقع ملے۔
26 مارچ 2017 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کھیلوں کے وزیر نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے 17 سال سے کم عمر کے عالمی کپ کے فیفا کو نوجوانوں کیلئے ایک موقع قرار دیا جو ملک بھر میں کھیلوں کے تئیں انقلاب لاسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے ذکر کیا تھا کہ اس پورے سال پورے بھارت میں اسکولوں اور کالجوں میں فٹبال کا ماحول بنایا جائے۔
گوئل نے پارلیمنٹ کے اراکین پر زور دیا کہ وہ گاؤوں میں بلاک اور ضلع کی سطح پر فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کراکر اس پیغام کو آگے بڑھانے میں مدد دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اسپورٹس اتھارٹی اس طرح کے پروگرام کرانے میں ارکان پارلیمنٹ کی مدد کرسکتی ہے۔ بشرطیکہ ایس اے آئی کا مرکز اُن کے انتخابی حلقے میں شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ مقامی سطح کے کھیلوں اور مقابلوں کے لئے مِنی کلبز بناسکتے ہیں ۔
گوئل نے یہ بھی کہا کہ 17 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے برکس کپ 2016 میں بھارت کی کامیابی ہوئی تھی اور اب 17 سال سے کم عمر کے فیفا عالمی کپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملک عالمی فٹبال میں کافی اچھی کارکردگی پیش کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت اسکولوں اور دیگر اداروں میں کھیلوں کو فروغ دینا جاری رکھے گی اور ملک میں کھیلوں کا کلچر پیدا کرنے میں مدد دیتی رہے گی۔
एक टिप्पणी भेजें