نئی دہلی ، شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جینت سنہا نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے لوگوں کی سہولت کےلئے حکومت نے ایک ویب پورٹل ’’ایئر سیوا‘‘ اور موبائل ایپ کا آغاز کیا ہے۔
یہ پورٹل مسافروں کو ایک ایسا عام پلیٹ فارم مہیا کرے گا جس کے ذریعہ وہ ایئر لائنز سمیت ہوابازی کے شعبے میں تمام بڑے شراکت داروں کے خلاف اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔
21 مارچ 2017 تک ایئر سیوا ووب پورٹل/ موبائل ایپ پر کل 1788 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1148 شکایات ایئر لائنز سے متعلق، 446 ایئرپورٹس اور بقیہ دیگر دوسرے شراکت داروں سے متعلق تھیں۔
مذکورہ پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے مسافروں نے فضائی خدمات جس میں پروازوں میں تاخیر، سامان کھونا، ریفنڈ میں غیر ضروری طوالت اور لمبی قطاروں سے متعلق شکایات درج کرسکتے ہیں۔ ان کی شکایات خصوصی زمروں جیسے ٹکٹنگ، کیرایہ اور ریفنڈ، پروازوں میں تاخیر، سامان، چیک ان اور بورڈنگ وغیرہ یا جنرل زمرے میں ’’ادرس‘‘ زمرے کے تحت درج کرائی جاسکتی ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें