نئی دہلی، خزانے کے سکریٹری اشوک لواسا نے جو سووچھ بھارت کوش (ایس بی کے) کے صدر نشیں بھی ہیں، دیہی الیکٹراک کارپوریشن (آر ای سی) لمیٹیڈ کے سی ایم ڈی پی وی رمیش بابو سے آر ای سی کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر 25 کروڑ روپے کا چیک حاصل کیا۔
اس موقع پر پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سکریٹری جناب پرمیشورن ایر ایس بی کے کے منتظم وویک جوشی اور آر ای سی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔
آر ای سی نے اس سے قبل اگست 2016 میں بھی اس عظیم کام کےلئے 25 کروڑ کا چیک عطیہ کیا تھا۔ اس طرح اب اس کوش میں آر ای سی نے کل 50 کروڑ روپے کا تعاون دیا ہے۔ اس کے علاوہ آر ای سی نے رواں مالی سال کے دوران 194 بیت الخلاؤں کی تعمیر بھی کرائی ہے۔
آر ای سی، حکومت ہند کے سووچھ بھارت مشن میں تعاون دینے کے لئے پابند عہد ہے۔ کارپوریشن کی ترجیحات میں ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے ملک کی تعمیر نو میں تعاون اولین ترجیح رہی ہے۔ اس ذمہ داری کے تحت آر ای سی نے قدم بڑھاتے ہوئے ملک میں مالی سال 15۔2014 اور 16۔2015 کے دوران 12.292 بیت الخلا تعمیر کرائے۔ یہ بیت الخلا 6 ریاستوں کے 33 اضلاع میں تعمیر کئے گئے ہیں۔
ایاس بی کے مہاتماگاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 2019 تک ’’سووچھ بھارت ابھیان‘‘ کے ذریعہ کلین انڈیا (سووچھ بھارت) کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کارپوریٹ شعبے اور انفرادی طور پر عطیہ کرنے والوں کو فنڈس مہیا کرانے کے لئے متوجہ کررہی ہے۔ ایس بی کو اسکولوں سمیت دیہی اور شہری علاقوں میں مختلف سطحوں پر صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
اس طرح کے کاموں کے لئے محکمہ جاتی وسائل مہیا کرانے میں ایس بی کے کے ذریعہ مختص شدہ فنڈس کا استعمال کیا جائے گا۔ سووچھ بھارت کوش میں دیئے جانے والے تمام عطیات پر انکم ٹیکس میں 100 فیصد رعایت د جائے گی۔ ایس بی کے کو دیئے جانے والے تعاون میں کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت کمپنیوں کی سی ایس آر کے تحت تعاون بھی شامل ہے۔ م ن۔ ش ت۔ ن ا۔
एक टिप्पणी भेजें