نئی دہلی ,
حکومت آئندہ مالی سال 18-2017 میں 2200 کروڑ روپے کی لاگت سے صنعتی
قدر میں اضافے کی غرض سے ہنرمندی کے فروغ کا اگلا مرحلہ شروع کرنے کی تجویز
رکھتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعتی قدر میں اضافے سے پیشہ ورانہ تربیت
کے بازار کے تعلق سے موزونیت اور معیار میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی اپرینٹس
شپ پروگراموں کو صنعت کلسٹر طریقۂ عمل کے ذریعے مستحکم کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے چمڑے اور جوتے چپّل کی صنعتوں میں روزگار
کے اضافے کے لیے خصوصی اسکیم کی بھی تجویز پیش کی اور کہا کہ اسے نافذ کیا
جائے گا ۔یہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں روزگار پیدا کرنے سے متعلق شروع کی گئی
خصوصی اسکیم کے طرز پر ہوگا۔
وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے ریاستوں کی شراکت داری سے پانچ خصوصی
سیاحتی زون قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ جناب ارون جیٹلی نے کہا کہ ایسا اس
لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ سیاحت روزگار پیدا کرنے کا ایک بڑا شعبہ ہے اور
اس کا معیشت پر بہت اثر پڑتا ہے۔ وزیر موصوف نے بے نظیر ہندوستان 2.0 مہم
پوری دنیا میں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
एक टिप्पणी भेजें