Halloween Costume ideas 2015

جنوبی افریقہ کی سات وکٹوں سے جیت


انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے ایک سو انیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے یہ ہدف انیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جنوبی افریقہ کو کیلس اور ڈومنی نے جیت سے ہمکنار کرایا۔ کیلس نے 44 گیندوں میں 48 جبکہ ڈومنی نے 54 گیندوں میں 47 رنز بنائے۔
چیسٹر لی سٹریٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے کیسویٹر نے سب سے زیادہ سکور کیا۔ انہوں نے چوبیس گیندوں میں پچیس رنز بنائے۔
انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور ہیلز گیارہ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ کیسویٹر جو اچھا کھیل رہے تھے ان کو بوتھا نے آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کا اس وقت مجموعی سکور چالیس تھا۔
تاہم اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھارہ رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن اور بوتھا نے دو دو جبکہ سٹائن اور مورکل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget