انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹورٹ براڈ کو امید ہے کہ ان کی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے جلد اخراج کو بچا لے گی۔
سٹورٹ براڈ نے کہا کہ ہمیں اگلے دونوں میچ جیتنا ہو گا اور اگر ہم اس میں کامیاب رہے تو انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے
انہوں نے کہا کہ ویسٹ کے خلاف جمعرات کو کھیلے والے میچ میں ہم نے غلطیاں کیں جو مہنگی ثابت ہوئیں تاہم مجھے یقین ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ آج سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔
انلگینڈ کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بارے میں سٹورٹ کا کہنا ہے کہ ہمارے بلے بازوں کے لیے شروع کے اوورز بہت اہم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نےگزشتہ دو میچوں کے دوران شروع کے اوورز میں اپنی ابتدائی وکٹوں گنوا دیں اور اگر آپ کے پاس وکٹیں باقی ہوں تو پھر آپ بہت خطرناک ہو سکتے ہیں۔
سٹورٹ براڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں جونی بیرسٹو کو ائین مورگن سے پہلے بھیجنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میچ کی صورتِ حال مورگن کے لیے موزوں نہیں تھی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی موجودہ چیمپئن انگلینڈ کو سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور آج اسے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کو جیتنا ہو گا۔
اگر انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا آج کا میچ ہار گئی اور دوسرے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی تو اس صورت میں انگلینڈ کا پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلا جانے والا میچ شروع ہونے سے پہلا ہی اس کا موجودہ ورلڈ کپ میں سفر اختتام کو پہنچ جائے گا۔
.
एक टिप्पणी भेजें