نئی دہلی، نوجوانو ں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے قومی سطح کی ماہر تیر انداز محترمہ گوہیلہ گورو کو علاج کے لئے پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے ۔یہ مالی امداد پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفئیر فنڈ فار اسپورٹ پرسن (پی ڈی یو این ڈبلیو ایس ایف ) سے دی گئی ہے ۔ یہ رقم محترمہ گوہیلہ گور و کو جنوری 2018 میں دی جانے والی 3.37 لاکھ روپے کی مالی امداد سے علاوہ ہے ۔
واضح ہوکہ محترمہ گوہیلہ گورو متعدد سنگین امراض میں مبتلا ہیں ۔ وہ کوکراجھار کے موضع امگوری کے ایک انتہائی غریب کنبے سے تعلق رکھتی ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें