Halloween Costume ideas 2015

ہند- کوریا - دونوں ملکوں کو چاہئے کہ وہ نرم کاری کے حصول کی سمت میں کوششیں کریں

نئی دلّی- تجارت و صنعت اور شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو اور جمہوریۂ کوریا کے تجارت، صنعت اور توانائی کے وزیر کم یون- چونگ نے نئی دہلی میں وزیر تجارت کی رہائش گاہ پر ناشتے پر ملاقات کی۔ وزراء نے ہند-کوریا جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کو اَپ گریڈ کرنے سے متعلق مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے اس خیال کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ وہ نرم کاری کے حصول کی سمت میں کوششیں کریں، یہ کام سی ای پی اے کو اس حساب سے اَپ گریڈ کرکے کیا جائے، جس سے فریقین کے مختلف مفادات واحساسات کی عکاسی ہو۔ دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں فریق اس طرح کے تجارت موافق ماحول کو فروغ دیں، جس میں ہندوستان اور کوریا، ہند-کوریا سی ای پی اے کے تحت اس کے فوائد سے مستفید ہوسکیں۔

دونوں وزراء نے ہند- کوریا سی ای پی اے اَپ گریڈیشن کے ضمن میں اَرلی ہارویسٹ پیکیج سے متعلق مشترکہ بیان پر دستخط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 2017 میں ہوئی آخری میٹنگ میں تین ڈیلیویریبلس کی نشان دہی کی تھی، جن میں سی ای پی اے سے متعلق اَرلی ہارویسٹ پیکیج، چوتھی نسل کی ٹیکنالوجی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے مستقبل کا اسٹرٹیجی گروپ کی تشکیل اور اینوویٹیو پروڈکٹس اینڈ ٹریڈ ریمیڈیز سے متعلق مفاہمت نامہ شامل ہیں۔ تینوں ڈیلیوریبلس نے آج حقیقت کی شکل اختیار کرلی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget