Halloween Costume ideas 2015

این ٹی اے اگلے تعلیمی سیشن سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے امتحان منعقد کرے گی

Image result for images -- examination
نئی دلّی ، انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور آئندہ تعلیمی سیشن سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے داخلہ امتحان منعقد کرے گی۔

نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ماہرین کی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے اور تحقیق اور سائنسی ٹیسٹ ڈیزائن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے این ٹی اے امتحان کے عمل میں معیاری تبدیلی پیدا کرے گی ۔

آئیٹم کے لکھنے والے کو تربیت دی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سوالوں کا معیار ٹیسٹ ڈیزائن کے مطابق ہے۔ ماہرین ، اعداد وشمار سے متعلق ماہرین اور آئیٹم، رائٹرس / مضامین سے متعلق ماہرین کی نشاندہی پہلے ہی کر لی گئی ہے تاکہ انھیں این ٹی اے میں شامل کیا جاسکے۔ یہ نیا نظام طلبا دوست، صاف اور شفاف اور لکچدار ہوگا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ جے ای ای (مین) اور این ای ای ٹی (یو جی) اگلے تعلیمی سیشن میں داخلے سے پہلے دو بار منعقد کئے جائیں گے۔ اس سے نامساعد حالات کے باعث امتحان میں شامل نہ ہونے والے طالب علموں کو موقع مل سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ نصاب اور سوالنامے کے پیٹرن یکساں رہیں گے اور امتحان کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سبھی طالب علموں کے لیے امتحان کمپیوٹر پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ امتحان آئی ٹی سافٹ ویئر کے ذریعے بہت ہی محفوظ ہیں اور اسے امتحان کے عین وقت میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے پیپر لیک ہونے اور دیگر بد انتظامی سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کو نومبر 2017 میں ایک خود مختار اور ٹیسٹنگ کے اہم ادارے کے طور پر مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی تاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے داخلے کے امتحان منعقد کرائے جاسکیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget