نئی دہلی، گریش پلئی نے ریلوے بورڈ کے نئے ممبر ٹریفک کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے ۔ اس سے پہلے وہ یکم ستمبر 2016 سے 30 جون 2018 تک جبل پور میں ویسٹرن سینٹرل ریلوے میں جنرل منیجر تھے وہ 1980 کے بیچ کے انڈین ریلوے ٹریفک سروسز کے افسر ہیں۔ انہوں نے جنوری 1982 میں ریلوے جوائن کیا تھا۔ پلئی نے دہلی یونیورسٹی سے ایم ایس سی (میتھ ) اور ایم فل کیا ہے۔
اپنے لمبے کیریئر کے دوران گریش پلئی نے سیاحت کیٹرنگ کے ایڈیشنل ممبر ریلوے بورڈ کے بنیادی ڈھانچے ، ریلوے بورڈ کے بنیادی ڈھانچے کے مشیر ویسٹرن ریلوے میں چیف آپریشن منیجر ،ویسٹرن ریلوے ممبئی ڈویژن میں ڈویژنل ریلوے منیجر ، ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر (پرسپیکٹیو پلاننگ ) ریلوے بورڈ ، چیف پیسنجر ٹرانسپورٹ منیجر ، ویسٹرن ریلوے میں چیف ٹریفک پلاننگ منیجر ،سینٹرل اسٹافنگ اسکیم کے تحت اوشین ترقی کے محکمے میں ڈائریکٹر اور ژونل ریلوے میں کئی دیگر مختلف پوسٹوں سمیت ریلوے کی وزارت میں بہت سی اہم ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
گریش پلئی کو کارپوریٹ منصوبے، پالیسی اور اسٹریٹجک پلاننگ معاملات، انٹر نیشنل سمجھوتوں اور پروٹوکال ، پروجیکٹ ڈ یولپمنٹ اور متعلقہ مطالعات ، انڈین ریلویز میں بنیادی ڈھانچے کے بڑے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی، ریلویز کے پانچ سالہ منصوبوں ، فریٹ کواریڈور پروجیکٹ ، انٹر نیشنل کواپریشن ، پبلک پرائیویٹ شراکت داری اور ریلویز میں ایف ڈی آئی، ہائی اسپیڈ ؍ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرینوں ، سیاحت اور کیٹرنگ وغیرہ سمیت طویل ؍ اوسط مدت کے منصوبوں کی پلاننگ جیسے ہندوستانی ریلوے کے مختلف محکموں میں کافی معلومات اور تجربہ ہے۔
एक टिप्पणी भेजें