نئی دہلی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو 03 جولائی تا 6 جولائی تک منگولیا کے اللانوتار میں منعقد ہونے والے قدرتی آفات میں کمی لانے سے متعلق ایشیا کے وزراء کی سطح کے ایک اجلاس (اے ایم سی ڈی آر آر، 2018) میں حصہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفود کی قیادت کریں گے۔
اے ایم سی ڈی آر آر، 2018 میں ایشیائی اور پیسفک ممالک کے 3 ہزار سے زیادہ وفود ، حکومتی اور غیر حکومتی تنظیمیں، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں اور ریڈ کراس اور ریڈ کریسینٹ تنظیموں کے قومی سوسائٹیز سمیت اسٹیک ہولڈرز گروپوں، بچوں اور نوجوانوں، سول سوسائٹی اور سماجی خدمت گاروں ، خواتین، ممبران پارلیمنٹ ، مقامی افسروں، سائنس اور ٹکنالوجی اور تعلیم کے ماہرین ، نجی شعبوں نیز میڈیا سے منسلک افراد اور معذوروں کی تنظیموں کی شرکت کی امید ہے۔
وزیراعظم کے ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا ، این ڈی ایم اے کے ممبر آر کے جین، این ڈی ایم اے کے ممبر جناب کمل کشور، ہندوستانی موسم سائنس کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر کے جے رمیش اور وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری (ڈیزاسٹر مینجمنٹ) سنجیو کمار جندل سرکاری وفد میں شامل ہوں گے۔
एक टिप्पणी भेजें