نئی دہلی- خواتین کو بااختیار بنانے کے وسیع ایجنڈے پر عمل کیلئے حکومت کے ہر ا یک شعبے کے ذریعے خواتین پر لگاتار توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر برائے فروغ خواتین واطفال محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں کو ارسال کردہ اپنے مراسلے میں کہی ہے۔
وزیر موصوفہ نے یہ بھی کہا ہے کہ مختلف پہل اور اسکیموں کے مؤثر عمل درآمد کیلئے بین وزارتی کوششوں میں مکمل تال میل کی ضرورت ہے۔ مرکزی سطح پر وزارتوں کے مابین ایک نکتہ توجہ ہونا چاہئے تاکہ حکمرانی کی تمام اسکیموں میں خواتین پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ یہ بات وزیر موصوفہ نے اپنے مراسلے میں کی ہے۔
تمام سرکاری اسکیموں میں خواتین پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے وزیر موصوفہ نے سرکاری اسکیموں / پروگراموں میں اس کی سوچ سے اس کے پایہ تکمیل تک پہنچنے تک صنفی اہمیت پر توجہ دینے کیلئے جوائنٹ سکریٹری (یا سربراہ کے طور پر موجودہ جوائنٹ سکریٹریوں میں سے کسی ایک کو تجویز کیا جائے) کی قیادت میں ایک ڈویزن تشکیل دینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر موصوفہ نے مزید کہا ہے کہ اس کا خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں میں آگے چل کر کافی اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیر موصوفہ نے یہ بھی بتایا کہ وزارت اُمور داخلہ خواتین کی حفاظت کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک نیاڈویزن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو خواتین کے خلاف جرائم کے معاملات کے حل میں سرکاری کوششوں پر توجہ مرکوز کریگا۔
محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے وزارت برائے فروغ خواتین واطفال کے اہم پہل اور حصولیابیوں کا بھی ذکر کیا اور وزارتوں کا ان اقدامات کو کامیاب بنانے میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें