نئی دہلی، مرکزی کابینہ کو یکم جولائی 2016 سے 31 مارچ 2018 کے دوران ندیوں کو آپس میں جوڑنے سےمتعلق خصوصی کمیٹی کی پیش رفت رپورٹ سے مطلع کردیا گیا ہے۔
رٹ پٹیشن (سول) 2002 آف 512: ندیوں کو جوڑنے اور اسی کے ساتھ رٹ پٹیشن نمبر 668 آف 2002 کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ مورخہ 27 فروری 2012 پر عمل کرتے ہوئے ندیوں کو آپس میں جوڑنے سے متعلق پیش رفت رپورٹ کابینہ کو سپرد کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس رٹ پٹیشن کے تحت بھارتی حکومت کو ندیوں کو آپس میں جوڑنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ندیوں کو آپس میں جوڑنے سے متعلق خصوصی کمیٹی کی طرف سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں وقتاً فوقتاً کابینہ کو رپورٹ دیئے جانے کی ضرورت ہے
एक टिप्पणी भेजें