نئی دہلی۔ مرکزی کابینہ نے محکمہ ڈاک کے گرامین ڈاک سیوکوں (جی ڈی ایس) کی اجر ت کےڈھانچے اور بھتوں پر نظرثانی کو آج اپنی منظوری دے دی ہے۔ اجرت کے ڈھانچے پر نظرثانی 19-2018 کے دوران 1257.75 کروڑ روپئے (غیرکسر اخراجات ۔ 860.95 کروڑ روپئے اور کسر اخراجات 396.80 کروڑ روپئے) کے ساتھ مشروط ہوں گے۔ اجرتوں پر اس نظرثانی سے 3.07 لاکھ گرامین ڈاک سیوکوں کا فائدہ ہوگا۔
تفصیلات:
وقت سے متعلق تسلسل بھتہ ( ٹی آر سی اے) ڈھانچہ اور تنخواہ کے سیلب کو ضابطہ بند کیا گیا ہے۔ تمام جی ڈی ایس کو دو زمروں یعنی برانچ پوسٹ ماسٹروں (بی پی ایم) اور برانچ پوسٹ ماسٹروں کے علاوہ جن کے نام اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر (اے بی پی ایم) کے تحت لایا جائیگا۔
ہر ایک بی پی ایم اور بی پی ایم کو چھوڑ کر دوسرے زمرے کیلئے موجودہ 11 ٹی آر اے سی سلیب کو دو سطحو ں کے ساتھ ٹی آر سی اے کے صرف تین سلیب میں ضم کردیا گیا ہے۔
نیا وقت سے متعلق تسلسل بھتہ (ٹی آر سی اے ) درج ذیل میں ہوگا۔
کام کے اوقات/ سطح کے مطابق جی ڈی ایس کے مجوزہ زمروں کی کم از کم دو ٹی آر سی اے قسمیں ہیں
گزارہ بھتہ علیحدہ عنصر کے طور پر ادا کیا جائیگا اور مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے جب بھی ان پر نظرثانی ہوگی تو وقتاً فوقتاً ان پر بھی نظرثانی ہوگی۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک نئی اسکیم تیار نہیں ہوتی ہے کہ اس وقت تک بنیادی ٹی آر سی اے + ڈی اے کے طور پر 7000 روپئے کی حد کے ساتھ اضافی بونس کا حساب کیا جاتا رہے گا۔
یکم جنوری 2016 کی مدت کیلئے بقایہ جات ، عمل درآمد کی تاریخ تک 2.57 کے فیکٹر کے ذریعے زیرتبصرہ مدت کے دوران حاصل کیے گئے ٹی آر سی میں اضافے کے ساتھ ادا کیے جائیں گے۔ بقایہ جات ایک قسط میں ادا کیے جائیں گے۔
3فیصد کی شرح سے سالانہ اضافہ ہوگا اور یہ ہر سال جی ڈی ایس کی تحریر درخواست کی بنیاد پر جو ممکن ہوگا یکم جنوری یا یکم جولائی کو دیا جائیگا۔
ایک نیا خطرہ اور محنت کا بھتہ شروع کیا گیا ہے۔ دوسرے بھتے یعنی دفتر کے رکھ رکھاؤ کا بھتہ ، مشتری ڈیوٹی بھتہ، کیش کنوینس چارجز سائیکل مینٹی ننس بھتہ، کشتی بھتہ اور مستقل اسٹیشنری چارجز پر نظرثانی کی گئی ہے۔
حکمت عملی اور اہداف پر عمل درآمد:
اجرتوں پر نظرثانی کے نتیجے میں گرامین ڈاک سیوکوں کی اجرتوں ، بھتوں اور ڈسچارج بینیفٹ میں بہتری آئے گی اس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں ڈاک خدمات بہتر اور سستی ہوں گی۔ تنخواہ میں مجوزہ اضافے سے سماج میں ان کی سماجی اور معاشی حالت میں بہتر ی آئے گی۔
اثرات:
ڈاک خانہ کی شاخیں ، گاؤں میں اور دور دراز علاقوں میں واقع ڈاک خانے مواصلات اور مالی خدمات کا سہارا ہوتے ہیں۔ پوسٹ ماسٹر کو صارفین کو رقم کی ادائیگی کیلئے زیادہ رقم اپنے پاس رکھنی ہوتی ہے۔ اس لئے ان کے کام کاج میں جوابدہی بھی ہوتی ہے۔ تنخواہ میں اضافے سے ان میں احساس ذمہ داری بڑھے گی۔ پھر بھی انڈین پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) کے شروع ہونے کے ساتھ سی بی ایس نیٹ ورک کے دیہی آبادی کو مالی ادارے میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پس منظر:
محکہ ڈاک میں ڈیڑھ سو سال سے زائد عرصہ قبل دیہی علاقوں میں بنیادی ، معاشی اور اہل ڈاک خدمات کی فراہمی کے لئے جہاں کے باضابطہ طور پر کُل وقتی ملازمین کی خدمات حاصل نہیں کی جاتی تھیں، وہاں ان کی جگہ پر اضافی محکمہ جاتی نظام کا قیام عمل میں آیا تھا۔ ایک1,29,346 اضافی محکمہ جاتی ڈاک خانوں کی شاخوں کا بندوبست بنیادی طور پر گرامی ڈاک سیوک برانچ پوسٹ ماسٹرو ں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں برانچ پوسٹ ماسٹروں کے علاوہ گرامین ڈاک سیوک بھی ان شاخوں ، ذیلی شاخوں اور صدر ڈاک گھروں میں کام کرتے ا ٓئے ہیں۔ گرامین ڈاک سیوکوں کی خدمات حاصل کرنے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ یومیہ تین سے پانچ گھنٹے تک کام کرتے ہیں اور دوسرے ذرائع سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے اور اپنے کنبے کے گزارے کیلئے معقول آمدنی حاصل کرسکیں۔ وہ 65 سال کی عمر تک خدمات انجام دیتے ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें