نئی دہلی ۔ پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں ہندوستان اور فرانس کے مابین ہوئے معاہدے کو آج اپنی منظوری دے دی ہے۔ یہ معاہدہ پانچ سال کی مدت میں نافذ العمل ہوگا۔
تفصیلات:
معاہدے کا مقصد اسمارٹ شہروں کی تیاری ، عوامی شہری نظام نقل وحمل کی تیاری ، شہری آبادی اور سہولیات (پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام) ، ٹھوس فضلات کی بندوبستی اور نپٹارہ، لینڈ فل ریمیڈیشن ، قومی مالیہ پانی کا بندوست ، پانی کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکل ، ٹیکنالوجی کی منتقلی ، آبی ذخائر کی مصنوعی بھرپائی کے ذریعے صاف پانی کی بچت ، اہم معیشت بڑے پیمانے پر ہاؤسنگ ، گرین ہاؤسنگ ، شہری منصوبہ بندی ، وراثت، فروغ انسانی وسائل صلاحیت سازی اور دوسرے متعلقہ شعبوں جن پر فریقین کے ذریعے اتفاق کیا گیا ہے ،ان میں تکنیکی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
زیر عمل درآمد حکمت عملی
اس معاہدے کے تحت ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو ڈی) قائم کیا جائیگا جو محکمہ کے فریم ورک کے تحت تعاون سے متعلق پروگراموں کی تیاری اور عملدرآمد سے متعلق طریقہ وضع کریگا۔ یہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی سال میں ایک بارمیٹنگ ہوگی جو باری باری ہندوستان اور فرانس میں ہوگی۔
اہم اثر
یہ معاہدہ دونوں ملکوں کےد رمیان پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیگا۔
استفادہ کنندگان
اس معاہدے سے اسمارٹ شہروں کی تیاری ، بڑے پیمانے پر شہری نظام نقل وحمل ، شہری آبادی اور سہولیات (پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم ) ٹھوس فضلات کا بندوبست اور نپٹارہ ، لینڈ فل ری میڈیئیشن، سستے گھر ، فضلات کا بندوبست، شہری ماحول اور ریاستی عمارتوں کے تحفظ کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔
एक टिप्पणी भेजें