III( جی ایس ایل وی ،ایم کے –III)پروگرام جاری رکھنے کو منظوری دی ہے۔ اس میں دس جی ایس ایل وی (ایم کے –III) پروازیں شامل ہیں۔ اس میں 4338.20 کروڑ روپئے اور 10 جی ایس ایل وی ، ایم کے ۔III وہیکل کی لاگت شامل ہے جن سے لازمی طور پر سہولت کو بہتر بنانے ، پروگرام کے بندوبست اور لانچ میں سہولت ہوگی۔
جی ایس ایل وی ، ایم کے۔III جاری پروگرام ۔ مرحلہ ایک میں عملی پرواز کا پہلا مرحلہ ہے جو ملک کی خلائی مواصلاتی ضروریات کی تکمیل کیلئے مواصلاتی سیارچوں کے 4 ٹن کی پرواز ممکن ہوسکے گی۔
جی ایس ایل وی ، ایم کے ۔III کو فعال بنانے سے ملک چار ٹن کلاس کے مواصلاتی سیارچوں کو لانچ کرنے کی صلاحیت میں خود کفیل ہوجائےگا اور غیرملکوں سے سیارچوں کو خلاء میں بھیجنے پر انحصار میں کمی آئے گی اور اس کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم ہوگا۔
جی ایس ایل وی ، ایم کے۔III جاری پروگرام ۔مرحلہ۔I دیہی براڈ بینڈ رابطے کیلئے اعلیٰ معیار کے سیارچوں کی قومی ضرورتوں کی تکمیل ہوگی، ڈی ٹی ایچ، وی سیٹ اور ٹیلی ویژن براڈکاسٹروں کیلئے ٹرانسپونڈروں کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔
جی ایس ایل وی ، ایم کے۔III جاری پروگرام ۔ مرحلہ ۔I، جی ایس ایل وی ، ایم کے ۔III لانچ وہیکل کی عملی پرواز کا پہلا مرحلہ ہوگا اور اس منظوری سے سال 24-2019 کی مدت کے دوران سٹیلائٹ مشنوں کے لانچ کی ضرورتیں پوری ہوں گی۔
پس منظر:
جیو سنکرونس سیٹیلائٹ لانچ وہیکل مارک۔III(جی ایس ایل وی، ایم کے ۔III ) جیو سنکرونس ٹرانسفر مدار (جی ٹی او) میں سیٹلائٹ کے چارٹر کلاس لانچ کرنے کی اندرون ملک صلاحیت حاصل کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ اس نے 2014 میں اپنی ایک تجرباتی پرواز (ایل وی ایم 3- ایکس) مکمل کرلی ہے جبکہ 2017 میں ایک ترقیاتی پرواز (جی ایس ایل وی، ایم کے ۔III۔ ڈی 1 مکمل کرلیا ہے۔ دوسری ترقیاتی پرواز رواں سال یعنی 19-2018 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مکمل ہوگی۔
एक टिप्पणी भेजें