نئی دہلی۔ ثقافت اور ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے شراکت داروں کا ورکشاپ آج یعنی 3 جون کو صبح 10 بجکر 30 منٹ سے 12 بج کر 30 منٹ تک آگرہ میں منعقد کرایا ہے۔
اس میٹنگ میں تاج محل اور اس کے اطراف آلودگی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور اس مسئلے کے حل کے لیے قلیل اور طویل مدتی اقدامات پر غور کیا جائے گا تاکہ تاج محل کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے۔ ماحول دوست ، ٹرانسپورٹ متبادل اپنانے کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈاکٹر شرما اس تقریب میں شرکت کے لیے ٹرین سے سفر کریں گے۔
اس میٹنگ میں ریاستی حکومت کے اعلیٰ سطحی نمائندے، ارکان پارلیمان اور آگرہ ارکان اسمبلی تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ وزارت ثقافت، وزارت ماحولیات، مرکزی آلودگی کنٹرل بورڈ ، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ، محکمہ آثار قدیمہ اور مقامی انتظامیہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें