نئی دہلی ۔ رکھشا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن نے ویتنام کے ہنوئی میں دفاعی امور کے میدان کے پہلے نورتن پبلک سیکٹر ادارے بھارت الیکٹرانکس لمٹیڈ کے پہلے ری پریذینٹیٹو آفس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر محترمہ نرملا سیتا رمن نے بی ای ایل کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر گوتم ایم وی کو ویتنام میں بی ای ایل کے ری پریذینٹیٹو آفس (وی آئی آر او ) کی علامتی چابی پیش کی ۔
انہوں نے یہ علامتی چابی ویتنام انڈیا ڈیفینس انڈسٹری بزنس میٹنگ کے دوران سماجی ، جمہوریہ ویتنام میں ہندوستان کے سفیر پی ہریش ، دفاعی پیداوار کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور ہندوستان اور ویتنام کی دفاعی افواج کے سینئیر افسران کی موجودگی میں پیش کی ۔ واضح ہوکہ وی آئی آر او کادفتر ویتنام کے ہنوئی میں واقع ٹی این آر ٹاور کی دسویں منزل پر واقع ہے ۔
واضح ہوکہ دفاعی الیکٹرانک کا سازوسامان تیار کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی بی ای ایل اپنے عالمی وجود میں تیزی کے ساتھ اضافہ کررہی ہے اور دنیا بھر میں ہندوستان کی برآمدات میں اضافے بالخصوص جنوب مشرقی ایشیا ئی ممالک کو برآمدات میں اضافے کی غرض سے زبردست بنیادی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ان جنوبی ایشیائی ممالک میں جمہوریہ میانما ،انڈونیشیا ،ملیشیا ، تھائی لینڈ اور فلپینز جیسے ممالک شامل ہیں ۔ بی ای ایل نے ویتنام کے بازاروں کی منفرد اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ویتنام میں اپنا پہلا ری پریذینٹیٹو آفس قائم کیا ہے ۔
یہ دفتر برآمداتی کا روبار کے مواقع میں اضافہ کرے گا اور اپنی اَن گنت مصنوعات اور امداد و خدمات اس خطے کے صارفین کو پیش کرے گا۔علاوہ ازیں اس ری پریذینٹیٹو آفس کے قیام کا نشانہ ، ویپن سسٹمز ، راڈارسسٹمز ،نول سسٹمز ، ملٹری کمیونی کیشنز سسٹمز ،الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز ، کمبیٹ منجمنٹ سسٹم اورکوسٹل سرویلیئنس سسٹمزجیسی اپنی مشینوں کی برآمدات کو فروغ دینے کی ذمہ داری ادا کرے گا۔
एक टिप्पणी भेजें