نئی دہلی
: دہلی میں زبردست فضائی آلودگی کی ایک غیرمعمولی صورتحال جاری ہے اوریہ صورتحال بنیاد ی طورپرراجستھان کی دھول بھری آندھی کا نتیجہ ہے ۔ اس وقت راجستھان کو ازحدخشک موسمیاتی حالات کا سامنا ہے اوروہاں درجہ حرارت بہت زیادہ ہے ، ساتھ ہی ساتھ تیزرفتار ہوائیں بھی چل رہی ہیں ۔
دہلی میں ہواکی سمت 10جون سے بدلی ہوئی ہے اور یہ سمت مغرب وشمال مغرب ہوگئی ہے اور 12جون سے مغربی اور جنوب مغرب کی جانب ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں راجستھان کی دھول کے ساتھ گرم ہوا دہلی تک آرہی ہے ۔ بھارتی محکمہ ٔ موسمیات (آئی ایم ڈی ) کے مطابق ، دہلی میں فی الحال موجودہ سطح 6-5ایم سیکنڈہے اور ہواکی سمت مغرب سے جنوب مغرب کی جانب ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ تین دنوں تک ہوااسی سمت چلتی رہے گی ۔ لہذا توقع کی جاتی ہے کہ یہ دھول بھری فضاآئندہ تین دنوں تک دہلی میں برقراررہے گی ۔
بڑی تعمیراتی کمپنیوں ، میونسپل کارپوریشن اوردہلی کثافت کنٹرول کمیٹی ( ڈی پی سی سی ) کو خبردارکردیاگیاہے کہ وہ جہاں کہیں بھی ضرورت ہو ، پانی کا چھڑکاؤ کرائیں ۔
ماحولیات وجنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے دہلی کے چیف سکریٹری سے گذارش کی ہے کہ وہ اس معاملے میں متعلقہ ایجنسیوں کے نام معقول ہدایات جاری کریں ۔ مرکزی کثافت کنٹرول بورٖ ڈ یعنی سی پی سی بی نے آج اس سلسلے میں گریڈڈ رد عمل منصوبہ عمل کے نفاذ کے لئے ذمہ دارٹاسک فورس کی ایک ہنگامی میٹنگ بھی طلب کی ہے اور مقامی طورپر دھول اور گرد وغبارکی روک تھام کے لئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں ۔ اس ٹاسک فورس نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ عوام الناس کو بہت زیادہ دیرتک کھلے میں نہیں رہنا چاہیئے ۔
एक टिप्पणी भेजें